It was narrated that : `Aishah had a male slave and a female slave who were married. She said: “O Messenger of Allah (ﷺ), I want to free them both.” The Messenger of Allah (ﷺ) said: “If you free them, then start with the man before the woman.”
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک غلام اور ایک لونڈی میاں بیوی تھے، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! میں ان دونوں کو آزاد کرنا چاہتی ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم ان دونوں کو آزاد کرنا چاہتی ہو تو عورت سے پہلے مرد کو آزاد کرو ۔