It was narrated from Anas bin Malik that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “A good dream from a righteous man is one of the forty-six parts of prophecy.”
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک آدمی کا اچھا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (ﷺ) said: “The dream of a believer is one of the forty-six parts of prophecy.”
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے ۔
It was narrated from Abu Sa’eed Al-Khudri that the Prophet (ﷺ) said: “The dream of a righteous Muslim man is one of the seventy parts of prophecy.”
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک مسلمان کا خواب نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے ۔
It was narrated that Umm Kurz Al-Ka’biyyah said: “I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: ‘Prophecy is gone, but good dreams remain.’”
ام کرز کعبیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: نبوت ختم ہو گئی لیکن مبشرات ( اچھے خواب ) باقی ہیں ۔
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘A righteous dream is one of the seventy parts of prophecy.’”
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھا خواب نبوت کا سترواں حصہ ہے ۔
It was narrated that ‘Ubadah bin Samit said: “I asked the Messenger of Allah (ﷺ) the about the Saying of Allah, Glorious is He: ‘For them are glad tidings, in the life of the present world, and in the Hereafter.”[10:64] He said: ‘Those are good dreams that a Muslim sees or are seen about him.’”
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے فرمان: «لهم البشرى في الحياة الدنيا وفي الآخرة» ( سورة يونس: ۶۳ ) ان کے لیے دنیا کی زندگی اور آخرت میں خوشخبری ہے کے بارے میں سوال کیا ( کہ اس آیت کا کیا مطلب ہے؟ ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اچھے خواب ہیں جنہیں مسلمان دیکھتا ہے یا اس کے لیے کوئی اور دیکھتا ہے ۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah (ﷺ) drew aside the curtain when he was sick, and the rows (of worshippers) were behind Abu Bakr. He said: ‘O people, nothing of the glad tidings of prophecy is left except a good dream that a Muslim sees or is seen about him.’”
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مرض الموت میں ( حجرے کا ) پردہ اٹھایا، تو لوگ اس وقت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے ( نماز کے لیے ) صفیں باندھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! اب نبوت کی خوشخبریوں میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی، سوائے سچے خواب کے جسے خود مسلمان دیکھتا ہے، یا اس کے لیے کوئی اور دیکھتا ہے ۔