مشکوۃ

Mishkat

حدود کا بیان

شراب اور شراب نوش کی وعید کا بیان

بَابُ بَيَانِ الْخَمْرِ وَوَعِيدِ شَارِبِهَا

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى بَعَثَنِي رَحْمَة للعالمينَ وهُدىً لِلْعَالِمِينَ وَأَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ بِمَحْقِ الْمَعَازِفِ وَالْمَزَامِيرِ وَالْأَوْثَانِ وَالصُّلُبِ وَأَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ وَحَلَفَ رَبِّي عزَّ وجلَّ: بعِزَّتي لَا يشربُ عبدٌ منْ عَبِيدِي جرعة خَمْرٍ إِلَّا سَقَيْتُهُ مِنَ الصَّدِيدِ مِثْلَهَا وَلَا يَتْرُكُهَا مِنْ مَخَافَتِي إِلَّا سَقَيْتُهُ مِنْ حِيَاضِ الْقُدس . رَوَاهُ أَحْمد

ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے جہان والوں کے لیے باعث رحمت اور باعث ہدایت بنا کر مبعوث فرمایا ۔ اور میرے رب نے آلاتِ موسیقی ، بتوں ، صلیبوں اور رسوماتِ جاہلیت ختم کرنے کا مجھے حکم فرمایا اور میرے رب عزوجل نے میری عزت کی قسم اٹھا کر فرمایا :’’ میرے جس بندے نے شراب کا ایک گھونٹ پیا تو میں اسی مثل اسے پیپ پلاؤں گا اور جس نے میرے ڈر کی وجہ سے اسے ترک کر دیا تو میں اسے شراب طہور پلاؤں گا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ احمد ۔

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثَلَاثَةٌ قَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْجَنَّةَ: مُدْمِنُ الْخَمْرِ وَالْعَاقُّ وَالدَّيُّوثُ الَّذِي يُقِرُّ فِي أَهْلِهِ الْخَبَثَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيّ

ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ نے تین قسم کے لوگوں : ہمیشہ شراب پینے والے ، والدین کے نافرمان اور دیوث جو اپنے اہل و عیال میں زنا برقرار رکھنے والا ہو ، پر جنت کو حرام قرار دے دیا ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ احمد و النسائی ۔

وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثَلَاثَةٌ لَا تَدْخُلُ الجنَّةَ: مُدْمنُ الخمرِ وقاطِعُ الرَّحِم ومصدق السحر رَوَاهُ أَحْمد

ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ تین قسم کے لوگ : ہمیشہ شراب پینے والا ، قطع رحمی کرنے والا اور جادو کا یقین کرنے والا ، جنت میں نہیں جائیں گے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ احمد ۔

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مُدْمِنُ الْخَمْرِ إِنْ مَاتَ لقيَ اللَّهَ كعابِدِ وثن» . رَوَاهُ أَحْمد

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ شراب نوشی پر دوام اختیار کرنے والا اگر (اسی حالت میں) فوت ہو جائے تو وہ اللہ تعالیٰ سے بت کے پجاری کی طرح ملاقات کرے گا ۔‘‘ حسن ، رواہ احمد ۔

وروى ابْن مَاجَه عَن أبي هُرَيْرَة

امام ابن ماجہ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے ۔ حسن ، رواہ ابن ماجہ ۔

وَالْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ» عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عبيد الله عَن أَبِيه. قَالَ: ذَكَرَ الْبُخَارِيُّ فِي التَّارِيخِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عبد الله عَن أَبِيه

امام بیہقی نے شعب الایمان میں محمد بن عبداللہ عن ابیہ کی سند سے روایت کیا ہے ، اور امام بیہقی نے کہا : امام بخاری نے محمد بن عبداللہ عن ابیہ سے التاریخ میں ذکر کیا ہے ۔ حسن ، رواہ بیھقی فی شعب الایمان ۔

وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: مَا أُبالي شرِبتُ الخمرَ أَو عبدْتُ هذهِ السَّارِيةَ دونَ اللَّهِ. رَوَاهُ النَّسَائِيّ

ابوموسی ؓ سے روایت ہے کہ وہ کہا کرتے تھے : میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ میں شراب پی لوں یا اللہ کے سوا اس ستون کی پوجا کر لوں ۔ اسنادہ صحیح موقوف ، رواہ النسائی ۔