مشکوۃ

Mishkat

جہاد کا بیان

مال غنیمت کی تقسیم اور اس میں خیانت کرنے کا بیان

بَابُ قِسْمَةِ الْغَنَائِمِ وَالْغُلُولِ فِيهَا


وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم: يَوْمئِذٍ يَوْمَ حُنَيْنٍ: «مَنْ قَتَلَ كَافِرًا فَلَهُ سَلَبُهُ» فَقَتَلَ أَبُو طَلْحَةَ يَوْمَئِذٍ عِشْرِينَ رَجُلًا وَأَخَذَ أسلابهم. رَوَاهُ الدَّارمِيّ

انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ حنین کے موقع پر فرمایا :’’ جس نے کسی کافر کو قتل کیا تو اس کا سازو سامان اسی کا ہے ۔ ابوطلحہ ؓ نے اس روز بیس آدمی قتل کیے اور انہوں نے ان کا سازو سامان لے لیا ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ الدارمی ۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Reference
حوالہ حکم
(صَحِيح)
Conclusion
تخریج
اسنادہ صحیح ، رواہ الدارمی (۲ / ۲۲۹ ح ۲۴۸۷) [و ابوداؤد (۲۷۱۸) و مسلم (۱۸۰۹ مطولاً] ۔