حکم بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے مرد کو عورت کے غسل سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے سے منع فرمایا ۔ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و الترمذی ۔ ابوداؤد ، ابن ماجہ ، ترمذی اور انہوں نے کچھ اضافہ نقل کیا ، یا فرمایا :’’ اس کے جوٹھے سے ۔‘‘ اور فرمایا : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔
حمید الحمیری بیان کرتے ہیں ، میں ایک آدمی سے ملا جسے ابوہریرہ ؓ کی طرح نبی ﷺ سے چار سالہ صحبت کا شرف حاصل تھا ، اس نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے عورت کو مرد کے غسل سے بچے ہوئے پانی سے اور مرد کو عورت کے غسل سے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے سے منع فرمایا ۔‘‘ مسدد نے اضافہ نقل کیا :’’ چاہیے کہ دونوں اکٹھے چلو بھریں ۔‘‘ ابوداؤد ، نسائی ۔ صحیح ۔ اور امام احمد نے اس کے شروع میں یہ اضافہ نقل کیا : آپ ﷺ ہر روز کنگھی کرنے یا غسل خانے میں پیشاب کرنے سے ہمیں منع فرمایا ۔
وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سرجس
ابن ماجہ نے اسے عبداللہ بن سرجس سے روایت کیا ہے ۔ صحیح ۔