TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

بَاب تَطْهِير النَّجَاسَات نجاست دور کرنے کا بیان

Chapter 8 of پاکیزگی کا بیان in Mishkat. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 8 of 13 · 27 Hadith
وَعَن مَيْمُونَة مر على النَّبِي الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجَالٌ مِنْ قُرَيْشٍ يَجُرُّونَ شَاةً لَهُمْ مِثْلَ الْحِمَارِ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا» قَالُوا إِنَّهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُطَهِّرُهَا الْمَاءُ والقرظ» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد
میمونہ ؓ بیان کرتی ہیں قریش کے کچھ افراد اپنی (مردار) بکری کو گدھے کی مثل گھسیٹتے ہوئے نبی ﷺ کے پاس سے گزرے تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں فرمایا :’’ تم اس کا چمڑا ہی اتار لیتے ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا : یہ مردار ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ پانی اور قرظ (کیکر کے مشابہ درخت اور اس کے پتے) اسے پاک کر دیتے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ احمد و ابوداؤد ۔
Takhreej
اسنادہ حسن ، رواہ احمد (۶ / ۳۳۴ ح ۲۷۳۷۰) و ابوداؤد (۴۱۲۶) [و النسائی (۷ / ۱۷۴ ، ۱۷۵ ح ۴۲۵۳) و حسنہ ابن الملقن فی تحفۃ المحتاج (۱۳۱)] ۔
510
Sahih
وَعَن سَلمَة ابْن المحبق: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَة تَبُوك أَتَى على بَيْتٍ فَإِذَا قِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ فَسَأَلَ الْمَاءَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ: «فَقَالَ دِبَاغُهَا طهورها» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد
سلمہ بن محبق ؓ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ تبوک کے موقع پر رسول اللہ ﷺ ایک گھرانے کے پاس تشریف لائے تو وہاں ایک مشکیزہ لٹک رہا تھا ، آپ نے پانی طلب کیا ، تو انہوں نے آپ سے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! یہ تو مردار ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے رنگ دینا ہی اس کی طہارت ہے ۔‘‘ ضعیف ۔
Takhreej
سندہ ضعیف ، رواہ احمد (۳ / ۴۷۶ ح ۱۶۰۰۳ ، ۱۶۰۰۴) و ابوداؤد (۴۱۲۵) [و النسائی (۷ / ۱۷۳ ، ۱۷۴ ح ۴۲۴۸) و صححہ الحاکم (۴ / ۱۴۱) و وافقہ الذھبی ۔] * الحسن البصری عنعن ۔
511
Zaeef
وَعَن امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا طَرِيقًا إِلَى الْمَسْجِد مُنْتِنَة فَكيف نَفْعل إِذا مُطِرْنَا قَالَ: «أَلَيْسَ بعْدهَا طَرِيق هِيَ أطيب مِنْهَا قَالَت قلت بلَى قَالَ فَهَذِهِ بِهَذِهِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
بع عبدلاشہل کی ایک خاتون بیان کرتی ہیں میں نے عرض کیا اللہ کے رسول ! مسجد کی طرف ہمارا جو راستہ ہے وہ انتہائی گندہ اور بدبو دار ہے جب بارش ہو جائے تو پھر ہم کیا کریں ؟ وہ بیان کرتی ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا اس کے بعد اس سے کوئی زیادہ بہتر اور پاکیزہ راستہ نہیں ؟‘‘ میں نے عرض کیا جی ہاں ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اس کی نجاست اس سے دور ہو جاتی ہے ۔‘‘ صحیح ، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ ۔
Takhreej
اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد (۳۸۴) [و ابن ماجہ (۵۳۳] ۔
512
Sahih
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا نَتَوَضَّأ من الموطئ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے اور ہم گندگی پر چل کر جانے کی وجہ سے وضو نہیں کیا کرتے تھے ۔ ضعیف ۔
Takhreej
سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (معلقاً بعد ح ۱۴۳) و ابوداؤد (۲۰۴) و صححہ الحاکم (۱ / ۱۳۹)] * الاعمش مدلس و عنعن و شک فیمن حدثہ فالسند لعلل ۔
513
Zaeef
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَتِ الْكِلَابُ تُقْبِلُ وَتُدْبِرُ فِي الْمَسْجِدِ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَكُونُوا يَرُشُّونَ شَيْئا من ذَلِك. رَوَاهُ البُخَارِيّ
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ کے زمانے میں کتے مسجد میں آتے جاتے رہتے تھے اور وہ (صحابہ کرام) اس کی کسی چیز کو دھویا نہیں کرتے تھے ۔ رواہ البخاری ۔
Takhreej
رواہ البخاری (۱۷۴) ۔
514
Sahih
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:: «لَا بَأْسَ بِبَوْلِ مَا يُؤْكَلُ لَحْمُهُ»
براء ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہو اس کے پیشاب میں کوئی مضائقہ نہیں ۔‘‘ ضعیف ۔
Takhreej
اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ الدارقطنی (۱ / ۱۲۸) * فیہ مصعب بن سوار وھو سوار بن مصعب : ضعیف جدًا متروک ۔
515
Zaeef
وَفِي رِوَايَةِ جَابِرٍ قَالَ: «مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلَا بَأْس ببوله» . رَوَاهُ أَحْمد وَالدَّارَقُطْنِيّ
جابر ؓ کی روایت میں ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جس کا گوشت کھایا جائے اس کے پیشاب میں کوئی مضائقہ نہیں ۔‘‘ اسنادہ موضوع ۔
Takhreej
اسنادہ موضوع ، رواہ احمد (لم اجدہ) و الدارقطنی (۱ / ۱۲۸) * فیہ یحیی بن العلاء : متھم و متروک ، و عمرو بن حصین : متروک ۔
516
Zaeef