Simak narrated on the authority of Jabir b. Samura that when the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) observed the dawn prayer, he sat at the place of worship till the sun had risen enough.
سفیان اور زکریا دونوں نے سماک سے اور انھوں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ جب فجر پڑھتے تھے تو اپنی نماز کی جگہ پر بیٹھے رہتے حتی کہ سورج اچھی طرح نکل آتا ۔
This hadith has been narrated by Simak with the same chain of transmitters, but no mention has been made of, enough .
ابواحوص اور شعبہ دونوں نے سماک سے اسی سند کے ساتھ یہی روایت بیان کی لیکن حسنا ‘ ‘ اچھی طرح’’ ( سورج نکل آتا ) نہیں کہا
Abu Huraira reported that the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: The parts of land dearest to Allah are its mosques, and the parts most hateful to Allah are markets.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ‘شہروں میں پیاری جگہ اللہ كے نزدیك مسجدیں ہیں اور ‘ اللہ کے نزدیک ( انسانی ) آبادیوں کا سب سے ناپسندیدہ حصہ ان کے بازار ہیں ۔ ’’