مسنداحمد

Musnad Ahmad

زنا کا اقرار کرنے کے بارے میں ابواب

زانی غلام کی پچاس کوڑے حد ہونے کا بیان

۔ (۶۷۴۰)۔ عَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: أَرْسَلَنِی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلٰی أَمَۃٍ لَہُ سَوْدَائَ زَنَتْ لِأَجْلِدَھَا، قَالَ: فَوَجَدْتُہَا فِیْ دِمَائِہَا، فَأَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَخْبَرْتُہُ بِذٰلِکَ، فَقَالَ: ((إِذَا تَعَالَتْ مِنْ نِفَاسِہَا فَاجْلِدْھَا خَمْسِیْنَ، (وَفِیْ لَفْظٍ: فَحُدَّھَا) ثُمَّ قَالَ: ((أَقِیْمُوا الْحُدُوْدَ۔)) (مسند احمد: ۱۱۴۲)

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے اپنی ایک سیاہ فام لونڈی کی طرف بھیجا، اس نے زنا کیا تھا، جب میں نے اسے نفاس کے خون میں پایا تو میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف لوٹ آیا اور آپ پر حقیقت ِ حال واضح کی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب وہ نفاس کے خون سے پاک صاف ہو جائے تو اس کو پچاس کوڑے لگانے ہیں، ایک روایت میں ہے: اس کو یہ حد لگانی ہے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: حدیں قائم کیا کرو۔

۔ (۶۷۴۱)۔ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ اَبِیْہِ أَنَّ یُحَنَّسَ وَصَفِیَّۃَ کَانَا مِنْ سَبْیِ الْخُمُسِ فَزَنَتْ صَفِیَّۃُ بِرَجُلٍ مِنَ الْخُمُسِ فَوَلَدَتْ غُلَامًا فَادَّعَاہُ الزَّانِی وَیُحَنَّسُ فَاخْتَصَمَا إِلٰی عُثْمَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَرَفَعَہُمَا إِلٰی عَلِیِّ بْنِ اَبِیْ طَالِبٍ، فَقَالَ عَلِیٌّ: أَقْضِی فِیْہِمَا بِقَضَائِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاھِرِ الْحَجَرُ وَجَلَدَ ھُمَا خَمْسِیْنَ خَمْسِیْنَ۔ (مسند احمد: ۸۲۰)

۔ سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ یحنس اور صفیہ مال غنیمت کے خُمُس کے قیدیوں میں سے تھے، صفیہ نے خُمُس کے آدمی سے زنا کیا اور بچہ بھی جنم دیا، زانی اور یحنس دونوں نے اس بچے کا دعویٰ کر دیا اور اپنا جھگڑا لے کر سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آ گئے، انہوں نے ان کو سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف بھیج دیا، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں ان کے بارے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کروں گا اور وہ یہ ہے کہ بچہ اسے ملے گا جس کے بستر پر پیدا ہوا ہے اورزانی کے لیے پتھر ہوں گے، پھر انھوں نے ان دونوں کو پچاس پچاس کوڑے لگائے۔