TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

اس چیز کا بیان کہ عورتوں کے لئے کون سی زینت مستحب ہے اور کون سی مکروہ

Chapter 9 of ولیمہ کے ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 9 of 15 · 5 Hadith
۔ (۷۰۶۷)۔ عَنْ ضَمْرَۃَ بْنِ سَعِیْدٍ عَنْ جَدَّتِہِ عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْ نِسَائِہِمْ قَالَ: وَقَدْ کَانَتْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَیْنِ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: دَخَلَ عَلَیَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: دَخَلْتُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) فَقَالَ: ((اِخْتَضِبِیْ تَتْرُکُ إِحْدَا کُنَّ الْخِضَابَ حَتّٰی تَکُوْنَ یَدُھَا کَیَدِ الرَّجُلِ۔))، قَالَتْ: فَمَا تَرَکَتِ الْخِضَابَ حَتّٰی لَقِیَتِ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ وَاِنْ کَانَتْ لَتَخْتَضِبُ وَاِنَّہَا لِابْنَۃُ ثَمَانِیْنَ۔ (مسند احمد: ۱۶۷۶۷)
۔ ایک صحابیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، جنھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی تھی، سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے پاس تشریف لائے یا میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس گئی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: ہاتھوں کو رنگا کرو، تم ہاتھ کو رنگنا چھوڑ دیتی ہے،یہاں تک کہ وہ مرد کے ہاتھ کی طرح لگنے لگتا ہے۔ اس فرمان کے بعد اس خاتون نے ہاتھوں کو رنگنا نہ چھوڑا، یہاں تک کہ وہ اللہ تعالی سے جا ملی، وہ اسی (۸۰) سال کی عمر میں بھی ہاتھوں کو رنگتی تھی۔
Takhreej
(۷۰۶۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لعنعنۃ ابن اسحاق، وابنِ ضمرۃ بن سعید (انظر: ۱۶۶۵۰)
7067
Zaeef
۔ (۷۰۶۸)۔ عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِیْنَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: مَدَّتِ امْرَأَۃٌ مِنْ وَرَائِ السِّتْرِ بِیَدِھَا کِتَابًا إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَبَضَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَدَہُ وَقَالَ: ((مَا أَدْرِیْ أَ یَدُ رَجُلٍ أَوْ یَدُ امْرَأَۃٍ۔)) فَقَالَتْ: بَلْ یَدُ امْرَأَۃٍ، فَقَالَ: ((لو کُنْتِ امْرَأَۃً لَغَیَّرْتِ اَظْفَارَکِ بِالْحِنَّائِ۔)) (مسند احمد: ۲۶۷۸۸)
۔ ام المومنین سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے پردے کے پیچھے سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کتاب پکڑانے کے لیے اپنا ہاتھ لمبا کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا اور فرمایا: میںیہ نہیں جانتا کہ یہ مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا۔ اس نے کہا: جییہ عورت کا ہاتھ ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تو عورت ہوتی تو مہندی کے ساتھ اپنے ناخنوں کا رنگ بدل دیتی۔
Takhreej
(۷۰۶۸) تخریج: حسن، قالہ الالبانی، أخرجہ ابوداود: ۴۱۶۶، والنسائی: ۸/ ۱۴۲ (انظر: ۲۶۲۵۸)
7068
Sahih
۔ (۷۰۶۹)۔ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ اَبِیْ بَکْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: أَتَتِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم امْرَأَۃٌ فَقَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ لِیْ اِبْنَۃً عُرَیْسًا وَإِنَّہُ أَصَابَتْہَا حَصْبَۃٌ فَتَمَزَّقَ شَعْرُھَا أَفَأَصِلُہُ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَعَنَ اللّٰہُ الْوَاصِلَۃَ وَالُمُسْتَوْصِلَۃَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۴۵۷)
۔ سیدنا اسماء بنت ابی بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ ایک خاتون نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! میری بیٹی کی شادی ہے اور چیچک کی بیماری کی وجہ سے اس کے بال جھڑ گئے ہیں، کیا میں اس کوبال لگا سکتی ہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی نے بال ملانے والی اور جو ملانے کا مطالبہ کرے، دونوں پر لعنت کی ہے۔
Takhreej
(۷۰۶۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۹۴۱، ومسلم: ۲۱۲۲ (انظر: ۲۶۹۱۸)
7069
Sahih
۔ (۷۰۷۰)۔ عَنْ مُعَاوِیَۃ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اَیُّمَا امْرَأَۃٍ أَدْخَلَتْ فِیْ شَعْرِھَا مِنْ شَعْرِ غَیْرِھَا فَاِنَّمَا تُدْخِلُہُ زُوْرًا۔)) (مسند احمد: ۱۷۰۵۱)
۔ سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے نے فرمایا: جو عورت اپنے بالوں کے ساتھ دوسری عورت کے بال ملاتی ہے، تو وہ جھوٹ اور باطل کے طور پر ہی ان کو داخل کرتی ہے۔
Takhreej
(۷۰۷۰) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۱۹/ ۷۹۲ (انظر: ۱۶۹۲۷)
7070
Sahih
۔ (۷۰۷۱)۔ ) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَلْعَنُ الْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ وَالْمُوْشِمَاتِ اللَّاتِیْیُغَیِّرْنَ خَلْقَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔ (مسند احمد: ۳۹۵۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم چہرے کے بال نوچنے والی، دانتوں میں فاصلہ پیدا کرنے والی اورگوندنے والی خواتین پر لعنت کرتے تھے، یہ اللہ تعالی کی تخلیق کو بدل ڈالنے والیاں ہیں۔
Takhreej
(۷۰۷۱) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ النسائی: ۸/ ۱۴۸(انظر: ۳۹۵۶)
Explanation
فوائد:… عورت کے لیے زینت کے بہت سے اسباب جائز ہیں، مثلا: مہندی،زعفران اور خلوق جیسی خوشبوئیں، جن کا رنگ زیادہ ہے اور خوشبو کم،کریم اور پاؤڈر وغیرہ، جن کی خوشبو تیز نہ ہو اور میک اپ کا دوسرا ساز و سامان، رنگین ملبوسات اور خوبصورت جوتے، سونا، ریشم۔ لیکن اس زمانے کی اپ ٹو ڈیٹ خواتین نے ان جائز اسباب پر اکتفا نہ کیا اور زیب و زینت اختیار کرنے کے ایسے ذریعے اختیار کر لیے، جو شریعت میں واضح طور پر حرام ہیں، بلکہ ان کی وجہ سے لعنت بھی ہوتی ہے، مثلا: پلکنگ، تھریڈنگ، اپر لپس (upper lips) ، عدسہ، آرٹی فیشلپلکیں، مصنوعی ناخن اور بال، بازوؤں اور ٹانگوں سے بال صاف کرنا، تل بھرنا، وغیرہ وغیرہ، ان سب امور سے اللہ تعالی کی تخلیق تبدیل ہو جاتی ہے، آپ a نے ایسا کرنے والی پر لعنت کی ہے۔
7071
Sahih

Chapters

15
01
ولیمہ کے حکم، بکرییا اس سے زائد چیز کے ساتھ اس کے مستحب ہونے اور اس سے کم کسی چیز کے ولیمہ کے جائز ہونے کا بیان
9 Hadith
02
ولیمہ کی دعوت دینے والی کی دعوت قبول کرنے کا بیان
10 Hadith
03
جب دو داعی جمع ہو جائیں تو کیا کیا جائے، نیز دوسرے اور تیسرے دن کی دعوت قبول کرنے کا بیان
2 Hadith
04
اس امر کا بیان کہ جس شخص کو دعوت دی جائے، اگر وہ برائی دیکھے تو اس کو روکے، وگرنہ لوٹ جائے
3 Hadith
05
ولیمہ میں کھجوروں وغیرہ کو بکھیرنے اور پھر ان کو لوٹنے کا بیان
4 Hadith
06
ختنہ وغیرہ کے موقع کی دعوت کو قبول کرنے کا بیان اور اس چیز کا حکم کہ چھ افراد کو دعوت دی اور ایک آدمی ان کے ساتھ ویسے ہی چل پڑا
2 Hadith
07
نکاح کے اعلان اور اس میں کھیل کود اور دف بجانے کے حکم کا بیان
8 Hadith
08
ان اوقات کا بیان جن میں رخصتی مستحب ہے
1 Hadith
09
اس چیز کا بیان کہ عورتوں کے لئے کون سی زینت مستحب ہے اور کون سی مکروہ
5 Hadith
10
جماع کے وقت اللہ تعالی کا نام لینے اور پردہ کرنا اور دوبارہ جماع کرنے کے لیے وضو کرنے کا بیان
5 Hadith
11
عزل کا بیان اور اس کے بارے میںمنقول روایات عزل کے منہی عنہ اور مکروہ ہونے کا بیان
5 Hadith
12
عزل کی رخصت کا بیان
5 Hadith
13
غیلہ کی کراہت اور اس کی وجہ سے عزل کی رخصت کا بیان غیلہ: دودھ پلانے کی مدت میں بیوی سے مباشرت کرنا غیلہ کہلاتا ہے۔
4 Hadith
14
میاں بیوی کو جماع کے دوران والے امور کو دوسرے لوگوں کے سامنے بیان کرنے سے منع کرنا
4 Hadith
15
بیوی کو پیچھے سے استعمال کرنے کی ممانعت اور تجبیب کے جواز کا بیانیعنی پچھلی سمت سے عورت کی قبل میں جماع کرنے کے جواز کا بیان
5 Hadith
No chapter matched that.