مسنداحمد

Musnad Ahmad

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو دوائیں اور چیزوں کے خواص بیان کیے ہیں، ان کے بارے میں ابواب

صحت کے لیے مفید اور مضر غذائوں کا بیان


۔

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے گھر والوں میں سے اگر کسی کو بخار ہوتا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مالیدہ بنانے کا حکم دیتے، جب وہ تیار کیا جاتا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حکم دیتے اس کے گھونٹ بھرو، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس سے غمگین کا دل اور معدہ مضبوط رہتا ہے اور بیمار کے دل کی تکلیف دور ہوتی ہے، جس طرح تم خواتین چہرے کو دھو کر میل کچیل دور کرتی ہو اسی طرح یہ مالیدہ دل اور معدہ کی صفائی کرتا ہے۔

Status: Zaeef
حکمِ حدیث: ضعیف
Conclusion
تخریج
(۷۶۹۹) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ والدۃ محمد بن السائب، أخرجہ الترمذی: ۲۰۳۹، وابن ماجہ: ۳۴۴۵(انظر: ۲۴۰۳۵)
Explanation
شرح و تفصیل
فوائد:… یہ مالیدہ، آٹے، پانی اور تیل سے تیار کیا جاتا ہے، اس میں میٹھا بھی ملایا جا سکتا ہے، یہ اتنا پتلا ہوتا ہے کہ اس کے گھونٹ بھرے جاتے ہیں۔