مسنداحمد

Musnad Ahmad

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو دوائیں اور چیزوں کے خواص بیان کیے ہیں، ان کے بارے میں ابواب

دم اور تعویذ اور جائز اور ناجائز صورتوں کا بیان جائز صورتوں کا بیان


۔

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمرو بن حزم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو مدینہ میں ایک عورت کو دم کرنے کے لئے بلایا گیا، اس کو سانپ نے ڈسا تھا، لیکن انہوں نے دم کرنے سے انکار کردیا، جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کی اطلاع ملی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں بلایا اور انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے دم سے منع جو کررکھا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اس دم کے الفاظ میرے سامنے پڑھو۔ پس جب انھوں نے وہ الفاظ پڑھے تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان میں کوئی حرج نہیں ہے، یہ پختہ چیزیں ہیں، ان کے ساتھ دم کیا کرو۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۷۷۰۷) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ الطحاوی: ۴/ ۳۲۸، وأخرجہ مسلم: ۲۱۹۹ بلفظ: ارخص النبی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فی رقیۃ الحیۃ لبنی عمرو (انظر: ۱۵۲۳۵)