مسنداحمد

Musnad Ahmad

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو دوائیں اور چیزوں کے خواص بیان کیے ہیں، ان کے بارے میں ابواب

دم کے الفاظ کا بیان


۔

۔ سیدنا کعب بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو تکلیف ہو تو جہاں تکلیف ہو وہاں ہاتھ رکھے پھر سات مرتبہ یہ دعا پڑھے: أَعُوذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہِ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ۔ (میں اللہ تعالی کی عزت اور قدرت کے ساتھ ہر اس چیز کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں، جس کو میں پاتا ہوں۔)

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۷۷۳۱) تخریج:صحیح لکن من حدیث عثمان بن ابی العاص، انظر الحدیث رقم ۱۸۴۴، وھذا اسناد ضعیف لضعف ابی معشر، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۱۹/ ۱۷۹ (انظر: ۲۷۱۷۹)
Explanation
شرح و تفصیل
فوائد:… ان احادیث میں بہت ساری دعاؤں کا ذکر ہے ، جن کے ذریعے دم کیا جاتا ہے، ان دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے، مزید دعائیں اور قرآن مجید کی آیات اور سورتیں ان کے علاوہ ہیں۔