TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

اس چیز کا بیان کہ اچھا خواب نبوت کی خوشخبریوں میں سے ہے

Chapter 1 of خوابوں کی تعبیر کا بیان in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 1 of 9 · 5 Hadith
Whole book
Previous Chapter Next Chapter
۔
۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے حجرے کا پردہ ہٹایا اور دیکھا کہ لوگ سیدنا ابوکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پیچھے صف باندھے نماز ادا کررہے ہیں، اس وقت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے لوگو! نبوت کی خوشخبریوں میں سے صرف اچھے خواب باقی رہ گئے ہیں، جن کو مسلمان دیکھتا ہے یا جو اس کے لیے کسی کو دکھائے جاتے ہیں،خبردار! مجھے رکوع اور سجدے میں قرآن پڑھنے سے روک دیا گیا ہے، رکوع میں اپنے رب کی تعظیم بیان کیا کرو اور سجدہ میں دعائیں کرنے میں کوشش کیا کرو، کیونکہ بہت زیادہ لائق ہے کہ تمہاری دعا قبول کی جائے۔
Takhreej
(۷۸۰۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۴۷۸(انظر: ۱۹۰۰)
7809
Sahih
۔
۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے بعد نبوت میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی، ما سوائے خوشخبریوں کے۔ لوگوں نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! وہ خوشخبریاں کیا ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان سے مراد اچھے خواب ہیں، جو آدمی دیکھتا ہے یا اس کے لیے کسی کو دکھائے جاتے ہیں۔
Takhreej
(۷۸۱۰) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ البزار: ۲۱۱۸ (انظر: ۲۴۹۷۷)
7810
Sahih
۔
۔ سیدہ ام کرزکعبیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: (آئندہ) نبوت تو ختم ہو گئی ہے، البتہ خوشخبریاں باقی رہ گئی ہیں۔
Takhreej
(۷۸۱۱) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۸۹۶(انظر: ۲۷۱۴۱)
7811
Sahih
۔
۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب نماز فجر سے فارغ ہوتے تو فرماتے: کیا تم میں سے کسی نے رات کو کوئی خواب دیکھا ہے، میرے بعد نبوت میں سے کچھ باقی نہ رہے گا، صرف اچھے خواب ہی رہ جائیں گے۔
Takhreej
(۷۸۱۲) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابوداود: ۵۰۱۷، وأخرجہ بنحوہ البخاری: ۶۹۹۰ (انظر: ۸۳۱۳)
7812
Sahih
۔
۔ سیدنا ابو طفیل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے بعد نبوت میں سے سوائے مبشرات کے اور کچھ باقی نہ رہے گا۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ خوشخبریاں کیا ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اچھے خواب۔
Takhreej
(۷۸۱۳) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ البخاری فی التاریخ الکبیر : ۶/ ۲۴۱ (انظر: ۲۳۷۹۵)
Explanation
فوائد:… ان احادیث سے معلوم ہوا کہ اچھے خواب مسلمان کے حق میں مستقبل میں کسی نہ کسی خوشخبری کا پیش خیمہ ہیں
7813
Sahih