۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو خارش کی وجہ سے ریشم پہننے کی اجازت دی تھی۔
۔ (دوسری سند) سیدنا زبیر بن عوام اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جوئیں پڑ جانے کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ریشم پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ان میں سے ہر ایک کو ریشم کی قمیص پہنے دیکھا ہے۔