مسنداحمد

Musnad Ahmad

قرآن کریم کے فضائل، تفسیر اور اسبابِ نزول کی کتاب

قرآن پاک کی تعلیم پر اجرت لینے کا بیان

۔ (۸۳۴۲)۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ أَ نَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((فِیکُمْ کِتَابُ اللّٰہِ، یَتَعَلَّمُہُ الْأَ سْوَدُ وَالْأَ حْمَرُ وَالْأَ بْیَضُ، تَعَلَّمُوہُ قَبْلَ أَ نْ یَأْتِیَ زَمَانٌ یَتَعَلَّمُہُ نَاسٌ، وَلَا یُجَاوِزُ تَرَاقِیَہُمْ، وَیُقَوِّمُونَہُ کَمَا یُقَوَّمُ السَّہْمُ، فَیَتَعَجَّلُ... ونَ أَ جْرَہُ وَلَا یَتَأَ جَّلُونَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۲۵۳)   Show more

۔ سیدنا سہل بن سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہارے درمیان اللہ تعالیٰ کی کتاب موجود ہے، سیاہ، سفید اور سرخ رنگ والا، ہر کوئی اس کو سیکھتا ہے،اس کو اس وقت سے پہلے پہلے سیکھ لو، جب لوگ اسے سیکھیں گے، لیکنیہ...  ان کی ہنسلی کی ہڈیوں سے نیچے نہیں اترے گا اور اس کے الفاظ اس طرح سیدھے کریں گے، جیسے تیر سیدھا کیا جاتا ہے، لیکن وہ دنیا میں ہی اس کی اجرت طلب کریں گے، آخرت تک تاخیر نہیں کریں گے۔  Show more

۔ (۸۳۴۳)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُشْغَلُ، فَإِذَا قَدِمَ رَجُلٌ مُہَاجِرٌ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دَفَعَہُ إِلَی رَجُلٍ مِنَّا یُعَلِّمُہُ الْقُرْآنَ، فَدَفَعَ إِلَیَّ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَجُلًا، وَکَانَ مَعِی فِی ا... لْبَیْتِ أُعَشِّیہِ عَشَائَ أَ ہْلِ الْبَیْتِ فَکُنْتُ أُقْرِئُہُ الْقُرْآنَ، فَانْصَرَفَ انْصِرَافَۃً إِلَی أَ ہْلِہِ، فَرَأٰ ی أَ نَّ عَلَیْہِ حَقًّا، فَأَ ہْدٰی إِلَیَّ قَوْسًا لَمْ أَ رَ أَ جْوَدَ مِنْہَا عُودًا، وَلَا أَحْسَنَ مِنْہَا عِطْفًا، فَأَ تَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقُلْتُ: مَا تَرٰییَا رَسُولَ اللّٰہِ فِیہَا؟ قَالَ: ((جَمْرَۃٌ بَیْنَ کَتِفَیْکَ تَقَلَّدْتَّہَا أَ وْ تَعَلَّقْتَہَا۔)) (مسند احمد: ۲۳۱۴۶)   Show more

۔ سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (مسلمانوں کی مصلحتوں میں) مصروف رہتے تھے، جب بھی کوئی ہجرت کر کے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آتا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کو ہم می... ں سے کسی آدمی کے ساتھ ملا دیتے تاکہ وہ اسے قرآن پاک کی تعلیم دے۔ سیدنا عبادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی میرے حوالے کیا،وہ میرے گھر میں ہی رہتا تھا، میں اسے وہی کھانا دیتا، جو میرے گھر والے کھاتے تھے، میں اسے قرآن پاک پڑھاتا تھا،جب وہ اپنے گھرچلا گیا اور اس نے خیال کیا کہ میرا اس پر حق ہے تو اس نے مجھے کمان بطورِ تحفہ دی، میں نے اس جیسی بہترینلکڑی اور اس جیسی بنی ہوئی کمان نہیں دیکھی تھی، پس میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ تیرے کندھوں کے درمیان آگ کا انگارا ہے، جو تو نے لٹکا لیا ہے۔  Show more

۔ (۸۳۴۴)۔ عَنْ أَ بِی عَبْدِالرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْ کَانَ یُقْرِئُنَا مِنْ أَ صْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَ نَّہُمْ کَانُوْا یَقْتَرِئُ وْنَ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَشْرَ آیَاتٍ، فَلَا یَأْخُذُونَ فِی الْعَشْرِ الْأُخْرٰی حَتّٰییَعْلَمُوْا مَا فِی ہٰذِہِ مِنْ الْعِلْمِ و... َالْعَمَلِ، قَالُوا: فَعَلِمْنَا الْعِلْمَ وَالْعَمَلَ۔ (مسند احمد: ۲۳۸۷۸)   Show more

۔ ابو عبدالرحمن کہتے ہیں: جن صحابہ نے ہمیں قرآن مجید پڑھایا، انھوں نے ہمیں بیان کیا کہ جب وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دس آیات پڑھ لیتے تھے تو اگلی دس آیات اس وقت تک نہ پڑھتے تھے، جب تک وہ ان آیات پر عمل نہیں کر لیتے تھے، انھوں نے کہا: ہم...  نے علم اور عمل دونوں چیزوں کی تعلیم ایک ساتھ حاصل کی۔  Show more