مسنداحمد

Musnad Ahmad

زبان کی آفتوں کے مسائل

دو کے عدد سے شروع ہونے والے دو دو امور کا بیان

۔ (۹۹۶۴)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((ثِنْتَانِ ھُمَا بِالنّاسِ کُفْرٌ، نِیَاحَۃٌ عَلَی الْمَیِّتِ، وَطَعْنٌ فِیْ النَّسَبِ۔)) (مسند احمد: ۹۶۸۸)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دو چیزیں لوگوں میںپائی جاتی ہیں، جبکہ وہ کفر ہیں، میت پر نوحہ کرنا اور نسب میں طعن کرنا ۔

۔ (۹۹۶۵)۔ عَنْ اَبِیْ بَکْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((ذَنْبَانِ مُعَجَّلَانِ لَا یُؤَخَّرَانِ اَلْبَغْیُ، وَقَطِیْعَۃُ الرَّحِمِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۶۵۱)

۔ سیدنا ابو بکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دو گناہ ہیں، ان کی سزا جلدی دی جاتی ہے اور ان کے معاملے میں تاخیر نہیں کی جاتی، ایک سرکشی اور دوسرا قطع رحمی۔