مسنداحمد

Musnad Ahmad

انبیائے کرام علیہم السلام کے واقعات کا بیان

اللہ کے نبی ایوب علیہ السلام کا ذکر

۔ (۱۰۳۵۷)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اُرْسِلَ عَلٰی اَیُّوْبَ جَرَادٌ مِنْ ذَھَبٍ فَجَعَلَ یَلْتَقِطُ، فَقَالَ: اَلَمْ اُغْنِکَ یَااَیُّوْبُ! قَالَ: یَارَبِّ! وَ مَنْ یَشْبَعُ مِنْ رَحْمَتِکَ (اَوْ قَالَ:) مِنْ فَضْلِکَ۔)) (مسند احمد: ۸۰۲۵)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایوب علیہ السلام پر سونے کی ٹڈیاں گرائی گئیں، انھوں نے ان کو اکٹھا کرنا شروع کر دیا، اللہ تعالیٰ نے کہا: اے ایوب کیا میں نے تجھے کو غنی نہیں کر دیا؟ انھوں ... نے کہا: اے میرے ربّ! بھلا کون تیری رحمت یا تیرے فضل سے سیر ہو سکتا ہے۔  Show more

۔ (۱۰۳۵۸)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((بَیْنَمَا اَیُّوْبُیَغْتَسِلُ عُرْیَانًا خَرَّ عَلَیْہِ جَرَادٌ مِنْ ذَھَبٍ، فَجَعَلَ اَیُّوْبُیَحْثِیْ فِیْ ثَوْبِہٖفَنَادَاہُرَبُّہُ: یَا اَیُّوْبُ! اَ لَمْ اَکُنْ اُغْنِیْکَ عَمَّا تَرٰی؟ قَالَ: بَلٰی،یَا رَبِّ! وَ لٰکِنْ لَا غِن... یً بِیْ عَنْ بَرَکَتِکَ۔)) (مسند احمد: ۸۱۴۴)   Show more

۔ (دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایوب ننگے ہو کر غسل کر رہے تھے کہ سونے کی ٹڈیاں ان پر گر پڑیں، انھوں نے ان کو اپنے کپڑے میں جمع کرنا شروع کر دیا، ربّ تعالیٰ نے آواز دی: اے ایوب! کیا میں نے تجھے اس چیز سے غنی نہیں کر دیا، جو ... تو دیکھ رہا ہے؟ انھوں نے کہا: کیوں نہیں، اے میرے ربّ! لیکن تیری برکتوں سے مجھے کوئی غِنٰی نہیں۔  Show more