مسنداحمد

Musnad Ahmad

سنہ (۱) ہجری کے اہم واقعات

غزوۂ بدر کی تاریخ، اس غزوہ میں مہاجرین وانصار کی تعداد اور اس غزوہ سے متعلقہ متفرق امور کا بیان

۔ (۱۰۷۱۶)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِیلَ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِینَ فَرَغَ مِنْ بَدْرٍ: عَلَیْکَ الْعِیرَ لَیْسَ دُونَہَا شَیْئٌ، قَالَ فَنَادَاہُ الْعَبَّاسُ وَہُوَ أَسِیرٌ فِی وَثَاقِہِ: لَا یَصْلُحُ، قَالَ: فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((لِمَ؟)) قَالَ: لِأَنَّ اللّٰہَ قَدْ وَعَدَکَ إِحْدَی الطَّائِفَتَیْنِ، وَقَدْ أَعْطَاکَ مَا وَعَدَکَ۔ (مسند احمد: ۲۸۷۳)

سیدنا عبداللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم غزوۂ بدر سے فارغ ہوئے تو کسی نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: آپ ابو سفیان کے قافلہ کی خبر لیں، اب کوئی آپ کی مزاحمت نہیں کر سکے گا ، لیکن عباس جو کہ اس وقت اسیر تھے اور بندھے ہوئے تھے، انہوں نے کہا: اب ابو سفیان کا پیچھا کرنا آپ کے شایانِ شان نہیں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: وہ کیوں؟ اس نے کہا: اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ دو گروہوں میں سے ایک کا وعدہ کیا تھا اور اس نے اپنے وعدے کے مطابق آپ کو ایک گروہ پر غلبہ دے دیا ہے۔

۔ (۱۰۷۱۷)۔ عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَہْلٍ عَنْ حَمْزَۃَ بْنِ أَبِی أُسَیْدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: لَمَّا الْتَقَیْنَا نَحْنُ وَالْقَوْمُ یَوْمَ بَدْرٍ، قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَئِذٍ لَنَا: ((إِذَا أَکْثَبُوکُمْ (یَعْنِی غَشُوکُمْ) فَارْمُوہُمْ بِالنَّبْلِ۔)) وَأُرَاہُ قَالَ: ((وَاسْتَبْقُوا نَبْلَکُمْ۔))۔ (مسند احمد: ۱۶۱۵۷)

سیدنا ابو اسید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: بدر کے دن جب ہماری اور کفار کی مڈبھیڑ ہوئی تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہم سے فرمایا: جب دشمن تمہارے اوپر چڑھ آئے یعنی بالکل قریب آجائے تو تب تم ان پر تیر چلانا۔ اور میرا خیال ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا کہ اندھا دھند تیر اندازی کرنے کی بجائے احتیاط سے تیر چلانا۔

۔ (۱۰۷۱۸)۔ عَنْ اَبِیْ اَیُوْبَ الْاَنْصَارِیِّ قَالَ: صَفَفْنَا یَوْمَ بَدْرٍ فَنَدَرَتْ مِنَّا نَادِرَۃٌ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: فَبَدَرَتْ مِنَّا بَادِرَۃٌ) اَمَامَ الصَّفِّ، فَنَظَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِلَیْہِمْ فَقَالَ: ((مَعِیْ مَعِیْ۔))۔ (مسند احمد: ۲۳۹۶۵)

سیدناابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ بدر کے دن ہم نے صف بندی کی تو ہم میں سے بعض جلد بازوں نے جلدی کی اور صف سے آگے نکل گئے،رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا: میرے ساتھ ساتھ رہو۔

۔ (۱۰۷۱۹)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ اَنَّ اَبَا طَلْحَۃَ قَالَ: غَشِیَنَا النُّعَاسُ وَنَحْنُ فِیْ مَصَافِّنَا یَوْمَ بَدْرٍ، قَالَ اَبُوْ طَلْحَۃَ: فَکُنْتُ فِیْمَنْ غَشِیَہُ النُّعَاسُ یَوْمَئِذٍ، فَجَعَلَ سَیْفِیْیَسْقُطُ مِنْ یَدِیْ وَآخُذُہُ، وَیَسْقُطُ وَآخُذُہُ۔ (مسند احمد: ۱۶۴۷۰)

سیدناانس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا کہ بدر کے دن ہم میدان جنگ میں تھے کہ ہمیں اونگھ نے آلیا، وہ کہتے ہیں کہ میں بھی اس دن انہی لوگوں میں شامل تھا ،جن کو اونگھ آگئی تھی، میری تلوار بار بار میرے ہاتھ سے چھوٹ کر جاتی تھی اور میں اسے سنبھالنے کی کوشش کرتا تھا۔

۔ (۱۰۷۲۰)۔ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: اسْتَصْغَرَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَا وَابْنَ عُمْرَ، فَرُدِدْنَا یَوْمَ بَدْرٍ۔ (مسند احمد: ۱۸۸۳۶)

سیدنابراء بن عازب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ بدر کے موقع پر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے اور ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو کم عمر قرار دے کر ہمیں لڑائی سے واپس بھیج دیا تھا۔

۔ (۱۰۷۲۱)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ ثَعْلَبَۃَ بْنِ صُعَیْرٍ اَنَّ اَبَا جَہْلٍ قَالَ حِیْنَ اِلْتَقَی الْقَوْمُ: اَللّٰھُمَّ اَقْطَعَنَا الرَّحِمَ، وَاَتَانَا بِمَا لَانَعْرِفُہُ، فَاَحِنْہُ الْغَدَاۃَ فَکَانَ الْمُسْتَفْتِحُ۔ (مسند احمد: ۲۴۰۶۱)

سیدناعبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ بدر کے دن جب کفار اور مسلمان ایک دوسرے کے بالمقابل ہوئے تو ابو جہل نے کہا: یا اللہ! ہم میں سے جس نے قطع رحمی کی اور ہمارے پاس ایسی چیز لایا جسے ہم پہنچانتے نہیں تو اسے کل صبح رسوا کر، چنانچہ اس کییہی دعا مسلمانوں کی فتح کا نقطۂ آغاز ثابت ہوئی۔