مسنداحمد

Musnad Ahmad

سنہ (۱) ہجری کے اہم واقعات

ان صحابہ کا بیان جنھوں نے یہ روایت کی کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کعبہ کے اندر نماز ادا نہیں کی

۔ (۱۰۸۶۲)۔ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَائٍ: اَسَمِعْتَ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُوْلُ: اِنَّمَا اُمِرْتُمْ بِالطَّوَافِ وَلَمْ تُاْمَرُوْا بِالدُّخُوْلِ؟ قَالَ: لَمْ یَکُنْیَنْہٰی عَنْ دُخُوْلِہِ وَلٰکِنِّیْ سَمِعْتُہُ یَقُوْلُ: اَخْبَرَنِیْ اُسَامَۃُبْنُ زَیْدٍ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَمَّا دَخَلَ الْبَیْتَ دَعَا فِیْ نَوَاحِیْہِ کّلِّہَا وَلَمْ یُصَلِّ فِیْہِ حَتّٰی خَرَجَ، فَلَمَّا خَرَجَ رَکَعَ رَکْعَتَیْنِ فِیْ قِبَلِ الْکَعْبَۃِ، قَالَ عَبْدُ الرَّازَّقِ: وَقَالَ: ھٰذِہِ الْقِبْلَۃُ۔ (مسند احمد: ۲۲۱۵۲)

ابن جریج سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عطاء سے دریافت کیا کہ کیا آپ نے سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو یہ کہتے سنا ہے کہ تمہیں بیت اللہ کے طواف کا حکم دیا گیا ہے، اس کے اندر جانے کا حکم تمہیں نہیں دیا گیا؟ عطاء نے جواب دیا کہ ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیت اللہ میں داخل ہونے سے کسی کو نہیں روکتے تھے، البتہ میں نے ان کو یوں کہتے ہوئے سنا ہے کہ ان کو سیدنا اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب بیت اللہ میں داخل ہوئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے تمام کونوں میں دعائیں کیں اور اس کے اندر نماز ادا نہیں کی،یہاں تک کہ باہر تشریف لے آئے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے باہر آکر کعبہ کے عین سامنے دو رکعتیں ادا کیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ قبلہ ہے۔

۔ (۱۰۸۶۳)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ اَنَّ ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَ عَنْ بِلَالٍ: اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰی فِی الْبَیْتِ، قَالَ: وَکَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ یَقُوْلُ: لَمْ یُصَلِّ فِیْہِ وَلٰکِنْ کَبَّرَ فِیْ نَوَاحِیْہِ۔ (مسند احمد: ۲۴۴۱۶)

عمرو بن دینار سے مروی ہے کہ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بیت اللہ کے اندر نماز ادا کی، سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے یہ بھی کہا کہ ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہا کرتے تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بیت اللہ کے اندر نماز ادا نہیں کی تھی، البتہ اس کے تمام گوشوں میں اللہ کی تکبیر بیان کی۔

۔ (۱۰۸۶۴)۔ عَنِ الْفَضْل بْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَامَ فِی الْکَعْبَۃِ فَسَبَّحَ وَکَبَّرَ، وَدَعَا اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ، وَاسْتَغَفَرَ وَلَمْ یَرْکَعْ وَلَمْ یَسْجُدْ۔ (مسند احمد: ۱۷۹۵)

سیدنا فضل بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کعبہ کے اندر کھڑے ہو کر اللہ کی تسبیح اور تکبیر بیان کی، اللہ تعالیٰ سے دعائیں اور استغفار کیا اور رکوع و سجود نہیں کیے۔

۔ (۱۰۸۶۵)۔ (وَعَنْہٗاَیْضًا) انَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَمَّا دَخَلَہَا وَقَعَ سَاجِدًا بَیْنَ الْعَمُوْدَیْنِ، ثُمَّ جَلَسَ یَدْعُوْ۔ (مسند احمد: ۱۸۰۱)

فضل بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب کعبہ کے اندر داخل ہوئے تو دو ستونوں کے مابین سجدے میں گر گئے، پھر بیٹھ کر دعائیں کیں۔

۔ (۱۰۸۶۶)۔ (وَعَنْہٗاَیْضًا) اَنَّہٗدَخَلَمَعَالنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْبَیْتَ، وَاَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَمْ یُصَلِّ فِی الْبَیْتِ حِیْنَ دَخَلَہٗ،وَلٰکِنَّہٗلَمَّاخَرَجَفَنَزَلَرَکَعَرَکْعَتَیْنِ عِنْدَ بَابِ الْبَیْتِ۔ (مسند احمد: ۱۸۱۹)

سیدنا فضل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ بیت اللہ کے اندر داخل ہوئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اندر جا کر نماز ادا نہیں کی تھی، البتہ جب باہر تشریف لائے تو بیت اللہ کے دروازے سے نیچے اتر کر دروازے کے قریب ہی دو رکعتیں ادا کی تھیں۔

۔ (۱۰۸۶۷)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ دَخَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْکَعْبَۃَ، وَفِیْہَا سِتُّ سَوَارٍ، فَقَامَ عِنْدَ کُلِّ سَارِیَۃٍ وَلَمْ یُصَلِّ۔ (مسند احمد: ۲۱۲۶)

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، اس میں چھ ستون تھے، آپ ہر ستون کے پاس جا کر کھڑے ہوئے اور نماز ادا نہیں کی۔

۔ (۱۰۸۶۸)۔ (وَعَنْہٗمِنْطَرِیْقٍ ثَانٍ) اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَمْ یُصَلِّ فِیْہِیَعْنِی الْبَیْتَ، وَلٰکِنَّہُ اسْتَقْبَلَ زَوَایَاہٗ۔ (مسند احمد: ۳۳۹۶)

۔( دوسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بیت اللہ کے اندر نماز ادا نہیں کی تھی، البتہ اس کے ہر گوشے کی طرف متوجہ ہوئے تھے۔

۔ (۱۰۸۶۹)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) حَدَّثَنِیْ اَخِی الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ وَکَانَ مَعَہٗحِیْنَ دَخَلَہَا: اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ لَمْ یُصَلِّ فِیْ الْکَعْبَۃِ، وَلٰکِنَّہٗلَمَّادَخَلَہَاوَقَعَسَاجِدًابَیْنَ الْعَمُوْدَیْنِ، ثُمَّ جَلَسَ یَدْعُوْ۔ (مسند احمد: ۱۸۰۱)

سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیت اللہ کے اندر داخل ہوئے تو میرے بھائی سیدنا فضل بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کعبہ کے اندر نماز ادا نہیں کی تھی،ہاں جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اندر تشریف لے گئے تو دو ستونوں کے درمیان آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سجدہ کیا، اور پھر بیٹھ کر دعائیں کیں۔