مسنداحمد

Musnad Ahmad

سنہ (۱) ہجری کے اہم واقعات

عیدین کے ضمن میں بیان کردہ خطبہ کے علاوہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ایک اور خطبۂ عید

۔ (۱۱۱۰۶)۔ عَنْ قَیْسِ بْنِ عَائِذٍ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْطُبُ عَلٰی نَاقَۃٍ خَرْمَائَ، وَعَبْدٌ حَبَشِیٌّ مُمْسِکٌ بِخِطَامِہِ، وَھَلَکَ قَیْسٌ اَیَّامَ الْمُخْتَارِ۔ (مسند احمد: ۱۶۸۳۵)

سیدنا قیس بن عائذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ایک ناک کٹییا کان کٹی اونٹنی پر سوار خطبہ دیتے دیکھا، ایک حبشی غلام (سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ) اس کی مہار کو تھامے ہوا تھا۔ جن دنوں مختار بن ابی عبید ثقفی کا عروج تھا، سیدنا قیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ان دنوں فوت ہوئے تھے۔

۔ (۱۱۱۰۷)۔ (وَعَنْہٗمِنْطَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ اَبِیْ کَاھِلٍ قَالَ: رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْطُبُ النَّاسَ یَوْمَ عِیْدٍ عَلٰی نَاقَۃٍ خَرْمَائَ، وَحَبَشِیٌّ مُمْسِکٌ بِخِطَامِہَا۔ (مسند احمد: ۱۸۹۳۲)

۔( دوسری سند) ابو کاہل سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عید کے دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ایک کان کٹییا ناک کٹی اونٹنی پر سوار خطبہ دیتے دیکھا، ایک حبشی غلام اس کی مہار تھامے ہوا تھا۔