مسنداحمد

Musnad Ahmad

سنہ (۱) ہجری کے اہم واقعات

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی چال کا بیان

۔ (۱۱۱۶۸)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ إِذَا مَشٰی مَشٰی مُجْتَمِعًا لَیْسَ فِیْہِ کَسَلٌ۔ (مسند احمد: ۳۰۳۳)

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب چلتے تو چستی سے چلتے، اس میں سستی کا مظاہرہ نہ ہوتا۔

۔ (۱۱۱۶۹)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی جَنَازَۃٍ، فَکُنْتُ إِذَا مَشَیْتُ سَبَقَنِی فَأُہَرْوِلُ فَإِذَا ہَرْوَلْتُ سَبَقْتُہُ، فَالْتَفَتُّ إِلٰی رَجُلٍ إِلٰی جَنْبِی، فَقُلْتُ: تُطْوٰی لَہُ الْأَرْضُ وَخَلِیلِ إِبْرَاہِیمَ! (مسند احمد: ۷۴۹۷)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی معیت میں ایک جنازے میں تھا، جب میں عام رفتار سے چلتا تو اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھ سے آگے نکل جاتے، جب میں ہلکا ہلکا دوڑنے کے انداز سے چلتا، تب میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے آگے نکل جاتا، ایک آدمی میرے ساتھ ساتھ چلا جار ہا تھا، میں نے اس سے کہا: ابراہیم کے خلیل (یعنی اللہ) کی قسم! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے توزمین لپیٹ دی جاتی ہے۔

۔ (۱۱۱۷۰)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَیَقُولُ: مَا رَأَیْتُ شَیْئًا أَحْسَنَ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ کَأَنَّ الشَّمْسَ تَجْرِی فِی جَبْہَتِہِ، وَمَا رَأَیْتُ أَحَدًا أَسْرَعَ فِی مِشْیَتِہِ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَأَنَّمَا الْأَرْضُ تُطْوٰی لَہُ، إِنَّا لَنُجْہِدُ أَنْفُسَنَا وَإِنَّہُ لَغَیْرُ مُکْتَرِثٍ۔ (مسند احمد: ۸۵۸۸)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بڑھ کر کوئی حسین نہیں دیکھا،یوں لگتا تھا کہ آپ کی پیشانی میںسورج چلتا ہے اور میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بڑھ کر کسی کو تیز رفتار نہیں دیکھا،یوں لگتا تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے زمین لپیٹ دی جاتی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم زیادہ تیز نہیں چلتے تھے، لیکن پھر بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ساتھ رہنے کے لیے ہمیں خوب تیز چلنا پڑتا تھا۔