سیدنا سمرہ بن فاتک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سمرہ ایک اچھا آدمی ہے،کاش وہ اپنے سر کے بال ذرا چھوٹے کرلے اور اپنی چادر کو ٹخنوں سے اوپر رکھے۔ یہ سن کر سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے فوراً دونوں باتوں پر عمل شروع کر دیا۔ انہوںنے بال چھوٹے کر لیے اور چادر بھیاوپر کر لی۔