سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: طلحہ نے رسول اللہ کے ساتھ جو کچھ کیا ہے، اس وجہ سے اس نے اپنے حق میں (جنت کو) ثابت کر لیا ہے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بیٹھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی پشت پر چڑھ گئے۔
قیس کہتے ہیں: میں نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کا ہاتھ شل ہو چکا تھا، انہوںنے اس کے ذریعے احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف آنے والے تیروں کو روکا تھا۔