مسنداحمد

Musnad Ahmad

سلام کے ساتھ نماز سے خارج ہونے اور اس کے متعلقات کا بیان

سلام کی تخفیف کا اور اس کے ساتھ ہاتھ کے اشارے کی کراہیت کا بیان

۔ (۱۸۳۴) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَذْفُ السَّلاَمِ سُنَّۃٌ۔ (مسند احمد: ۱۰۸۹۸)

سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سلام کی تخفیف سنت ہے۔

۔ (۱۸۳۵) عَنْ جَابِرِ بِنْ سَمُرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کُنَّا إِذَا صَلَّیْنَا وَرَائَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قُلْنَا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ بَأَیْدِیْنَایَمِیْنًا وَّشِمَالًا فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَابَالُ أَقْوَامٍ یَرْمُوْنَ بَأَیْدِیْہِمْ کَأَنَّہَا أَذْنَابُ الْخَی... ْلِ الشُّمْسِ أَلَا یَسْکُنُ أَحَدُکُمْ وَیُشِیْرُ بِیَدِہِ عَلٰی فَخِذِہٖثُمَّیُسَلِّمُ عَلٰی صَاحِبِہِ عَنْ یَّمِیْنِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ۔)) (مسند احمد: ۲۱۰۹۱)   Show more

سیدناجابر بن سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھتے تو ہاتھوں کے ساتھ دائیں بائیں اشارہ کر کے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہتے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان ل... وگوں کا کیاحال ہے جو نماز میں اپنے ہاتھوں کے ساتھ یوں اشارہ کرتے ہیں جیسے وہ سرکش گھوڑوں کی دمیں ہیں، کیا تم میں سے ہر ایک کو یہ صورت کفایت نہیں کرتی کہ اپنا ہاتھ ران پر ہی رکھے اور دائیں بائیں سلام پھیر دے۔  Show more

۔ (۱۸۳۶) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) قَالَ: کُنَّا نَقُوْلُ خَلْفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا سَلَّمْنَا: اَلسَّلاَمَ عَلَیْکُمْیُشِیْرُ أَحَدُنَا بِیَدِہِ عَنْ یَمِیْنِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا بَالُ الَّذِیْنَیَرْمُوْنَ بَأَیْدِیْہِمْ فِیِ الصَّل... اَۃِ کَأَنَّہَا أَذْنَابُ الْخَیْلِ الشُّمْسِ، أَلاَ یَکْفِیْ أَحَدَکُمْ أَنْ یَضَعَیَدَہُ عَلٰی فَخِذِہِ ثُمَّ یُسَلِّمُ عَنْ یَمِیْنِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ۔)) (مسند احمد: ۲۱۲۸۱)   Show more

۔ (دوسری سند)انھوں نے کہا: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اقتدا میں جب سلام پھیرتے تو اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہتے اور ہم میں سے ہر کوئی اپنے ہاتھ سے دائیں اور بائیں اشارہ بھی کرتا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان لوگوں کا...  کیا حال ہے جو نماز میں اپنے ہاتھوں سے یوں اشارہ کرتے ہیں جیسے وہ سرکش گھوڑوں کی دمیں ہیں، کیاتم میں سے ایک فرد کو اتنا کافی نہیں ہے کہ وہ اپنا ہاتھ ران پر ہی رکھے اور پھردائیں بائیں سلام پھیر دے۔  Show more