۔ (۱۹۱۴) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَابَالُ أَقْوَامٍ یَرْفَعُوْنَ أَبْصَارَھُمْ إِلَی السَّمَائِ فِیْ صَلاَتِہِمْ؟!)) وَاشْتَدَّ قَوْلُہُ فِیْ ذٰلِکَ حَتّٰی قَالَ: ((لَیَنْتَہُنَّ عَنْ ذٰلِکَ أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُھُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۲۰۸۸) ... Show more
سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (ان لوگوں کا کیا حال ہے کہ وہ نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں۔ پھر اس کے متعلق آپ نے بڑی سختی کرتے ہوئے فرمایا: یہ لوگ یا تو ایساکرنے سے ضرور... Show more
سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح کی روایت بیان کرتے ہیں۔
۔ (۱۹۱۶) عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ مَسْعُوْدٍ أنَّ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِذَا کَانَ أَحَدُ کُمْ فِیْ صَلاَتِہِ فَلاَ یَرْفَعْ بَصَرَہُ إِلَی السَّمَائِ أَنْیُلْتَمَعَ بَصَر... Show more
ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جب تم میں سے کوئی آدمی نماز میں ہو تو وہ اپنی نظر آسمان کی طرف نہ اٹھائے،کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی نظر اچک لی جائے۔
سیدناجابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی نماز میں اپنا سر اٹھاتا ہے تو کیا وہ اس سے نہیں ڈرتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی نگاہی واپس نہ لوٹے۔
۔ (۱۹۱۸) وَعَنْہُ أَیْضًا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَھُمْ حِلَقٌ فَقَالَ مَالِیْ أَرَاکُمْ عِزِیْنَ وَدَخَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْمَسْجِدَ وَقَدْ رَفَعُوْا أَیْدِیَہُمْ فَقَالَ قَدْ رَفَعُوْھَا کَأَنَّہَا أَذْنَابُ خَیْلٍ شُمْسٍ اسْکُنُوْا فِی الصَّلاَ... Show more
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اور لوگ مختلف حلقوں کی صورت میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ تم کو ٹولیوں کی صورت میں دیکھ رہا ہو؟ ... Show more
سیدناعبدالرحمن بن شبل انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں تین چیزوں سے منع کیا ہے: کوّے کے ٹھونگے سے، درندے کی طرح (ہاتھوںکو) بچھانے سے اور اس سے کہ آدمی اونٹ کی طرح (مسجد میں) ایک جگہ مقرر کرلے۔
۔ (دوسری سند) انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان تین چیزوں سے منع کرتے ہوئے سنا: کوے کے ٹھونگے سے،درندے کی طرح بازو بچھانے سے اور اس سے کہ آدمی نماز کے لیےیوں جگہ مقرر کر لے، جیسے اونٹ کرتا ہے۔ نماز میں اپنے کھڑے ہونے کی جگہ ... Show more