سیدناعبد اللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر سے پہلے لیکن زوال کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے اور فرماتے تھے: اس وقت آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور میں پسند کرتا ہوں کہ میں اس میں نیک عمل آگے بھیجوں۔
۔ (۲۰۵۷) عَنْ أَبِیْ أَیُّوْبَ الْأَنْصَارِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ أَدْمَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ عِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ، قَالَ: فَقُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! مَاھٰذِہِ الرَّکَعَاتُ الَّتِیْ أَرَاکَ قَدْ أَدْمَنْتَہَا؟ قَالَ: ((إِنَّ أَبْوَابَ السَّمَائِ تُفْتَحُ عِنْدَ زَوَال... Show more
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج ڈھلنے کے بعد ہمیشہ چار رکعات پڑھا کرتے تھے، ایک دن میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ رکعتیں کیسی ہیں کہ آپ دوام کے ساتھ ان کو ادا کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ... Show more
۔ (۲۰۵۸) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّیْ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ قَبْلَ الظُّہْرِ، فَقِیْلَ لَہُ: إِنَّکَ تُدِیْمُ ھٰذِہِ الصَّلَاۃَ؟ فَقَالَ: إِنِّیْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَفْعَلُہُ فَسَأَلْتُہُ، فَقَالَ: ((إِنَّہَا سَاعَۃٌ تُـفْتَحُ فِیْہَا أَبْوَابُ السَّمَائِ فَأَحْبَبْتُ أَ... Show more
۔ (دوسری سند) سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ ظہر سے پہلے دوام کے ساتھ چار رکعات پڑھا کرتے تھے، کسی نے ان سے کہا: آپ بڑی باقاعدگی کے ساتھ یہ نماز پڑھتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ عمل کرتے ہوئے دیکھ کر آپ صلی ال... Show more
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اٹھارہ سفر کیے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر سے پہلے دو رکعتوں کو ترک کیا ہو۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی حالت میں بھی ظہر سے پہلے چار اور فجر سے پہلے دو رکعتیں نہیں چھوڑتے تھے۔