مسنداحمد

Musnad Ahmad

مریض کی نماز اور بیٹھ کر نماز پڑھنے کے بارے میں ابواب

نبی کریم aکا بیٹھ کر نفلی نماز ادا کرنا

۔ (۲۴۳۳) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّی کَثِیْرًا مِنْ صَلَاتِہِ وَھُوَ جَالِسٌ۔ (مسند احمد: ۲۵۳۴۴)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم زیادہ تر بیٹھ کر نماز پڑھا کرتے تھے۔

۔ (۲۴۳۵) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّی قَائِمًا وَقَاعِدًا وَحَافِیًا وَمُنْتَعِلًا (زَادَ فِی رِوَایَۃٍ) وَیَنْفَتِلُ عَنْ یَمِیْنِہِ وَعَنْ یَسَارِہِ۔ (مسند احمد: ۷۳۷۸)

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہوکر اور بیٹھ کر نماز پڑھتے اور اسی طرح ننگے پاؤں بھی نماز پڑھتے اور جوتیاں پہن کر بھی اور (نماز سے فارغ ہو کر) دائیں جانب بھی پھر جاتے اوربائیں جانب بھی۔