مسنداحمد

Musnad Ahmad

مریض کی نماز اور بیٹھ کر نماز پڑھنے کے بارے میں ابواب

اسی باب کی فصل: نبی کریم aکا بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صفت

۔ (۲۴۳۶) عَنْ ھِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَرَضِیَ عَنْہَا أَنَّہَا أَخْبَرَتْہُ أَنَّہَا لَمْ تَرَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ صَلَاۃَ اللَّیْلِ قَاعِدًا حَتّٰی أَسَنَّ، فَکَانَ یَقْرَأُ قَاعِدًا حَتّٰی اِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ قَامَ فَقَرَأَ نَحْوًا مِنْ ثَـلَاثِیْنَ أَوْ أَرْبَعِیْنَ آیَۃً ثُمَّ رَکَعَ۔ (مسند احمد: ۲۵۹۶۲)

زوجہ ٔ رسول سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کبھی بھی رات کو بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا تھا، حتیٰ کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عمر رسیدہ ہوگئے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھ کر قراء ت کرتے ، جب رکوع کا ارادہ کرتے تو کھڑے ہوجاتے اور تیس چالیس یا آیتوں کی تلاوت کر کے رکوع کر تے۔

۔ (۲۴۳۷)(وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یُصَلِّی جَالِسًا فَیَقْرَأُ وَھُوَ جَالِسٌ، فَاِذَا بَقِی عَلَیْہِ مِنْ قِرَائَ تِہِ مَا یَکُوْنُ ثَـلَاثِیْنَ أَوْ أَرْبَعِیْنَ آیَۃً قَامَ فَقَرَأَ وَھُوَ قَائِمٌ ثُمَّ رَکَعَ ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ یَفْعَلُ فِی الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ مِثْلَ ذَلِکَ۔ (مسند احمد: ۲۵۹۶۳)

(دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھ کر نماز پڑھتے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھ کر قراء ت کرتے رہتے،جب تیس یا چالیس آیتیں باقی رہ جاتیں تو کھڑے ہو جاتے، پھر یہ قراء ت کر کے رکوع و سجود کرتے، پھر دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کرتے۔

۔ (۲۴۳۸) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ شَقِیْقٍ أَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا صَلّٰی قَائِمًا رَکَعَ قَائِمًا، وَاِذَا صَلّٰی قَاعِدًا رَکَعَ قَاعِدًا۔ (مسند احمد: ۲۵۳۲۰)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر کرتے اور جب بیٹھ کر نماز پڑھتے تو رکوع بھی بیٹھ کر کرتے تھے۔

۔ (۲۴۳۹) عَنْ حَفْصَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَرَضِیَ عَنْھَا أَنَّھَا قَالَتْ: لَمْ أَرَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّی فِی سُبْحَتِہِ جَالِسًا قَطُّ حَتّٰی اِذَا کَانَ قَبْلَ مَوْتِہِ بِعَامٍ أَوْ بِعَامَیْنِ فَکَانَ یُصَلِّی فِی سُبْحَتِہِ جَالِسًا وَیَقْرَأُ السُّوْرَۃَ فَیُرَتِّلُہَا حَتّٰی تَکُوْنَ أَطْوَلَ مِنْ أَطْوَلَ مِنْہَا۔ (مسند احمد: ۲۶۹۷۳)

زوجۂ رسول سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: میں نے کبھی بھی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بیٹھ کر نفلی نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا تھا، البتہ وفات سے ایک یا دو سال پہلے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بیٹھ کر نماز پڑھنا شروع کر دی تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک سورت کی تلاوت کرتے اور اس کو اتنا ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے کہ وہ لمبی سے لمبی تر ہو جاتی تھی۔