مسنداحمد

Musnad Ahmad

عورتوں کے جماعت کے لیے مسجدوں کی طرف نکلنے کے بیانات

عورتوں کو مسجد میں جانے کے لیے اجازت کا بیان

۔ (۲۴۸۷) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَمْنَعُوا اِمَائَ اللّٰہِ مَسَاجِدَ اللّٰہِ۔)) (مسند احمد: ۴۶۵۵)

سیّدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ کی باندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں جانے سے نہ روکو ۔

۔ (۲۴۸۸) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَمْنَعُوا اِمَائَ اللّٰہِ أَنْ یُصَلِّیْنَ فِی الْمَسْجِدِ)) (مسند احمد: ۶۳۸۷)

(دوسری سند ) وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ کی بندیوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے نہ روکو ۔

۔ (۲۴۸۹) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ لَا تَمْنَعُوا اِمَائَ اللّٰہِ مَسَاجِدَ اللّٰہِ وَلْیَخْرُ جْنَ تَفِلَاتٍ ۔ (مسند احمد: ۱۰۱۴۹)

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ کی لونڈیوں کو اللہ کی مسجدوں سے نہ روکو او ر عورتوں کو چاہیے کہ وہ خوشبو استعمال کیے بغیر مسجد میں جایا کریں ۔

۔ (۲۴۹۰) عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُھَنِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِثْلُہُ۔ (مسند احمد: ۲۲۰۱۴)

سیّدنا زید بن خالد جہنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اسی طرح کی روایت بیان کرتے ہیں۔

۔ (۲۴۹۱) عَنْ مُجَاھِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِئْذَنُوا لِلنِّسَائِ بِاللَّیْلِ تَفِلَاتٍ۔)) لَیْثٌ الَّذِی ذَکَرَ: ((تَفِلَاتٍ)) (مسند احمد: ۵۷۲۵)

سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عورتوں کو رات کے وقت (مسجد میں جانے کی) اجازت دے دیا کرو، اس حال میں کہ انھوں نے خوشبو استعمال نہ کی ہوئی ہو۔ صرف لیث راوی نے تَفِلَات کے الفاظ کا ... ذکر کیا ہے۔  Show more

۔ (۲۴۹۲) وَعَنْہُ أَیْضًا عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا یَمْنَعَنَّ رَجُلٌ أَھْلَہُ أَنْ یَّأْتُوا الْمَسَاجِدَ۔)) فَقَالَ ابْنٌ لِِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ: فَاِنَّا نَمْنَعُہُنَّ، فَقَالَ عَبْدُاللّٰہِ: أُحَدِّثُکَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ...  وَتَقُوْلُ ھٰذَا، فَمَا کَلَّمَہُ عَبْدُاللّٰہِ حَتّٰی مَاتَ۔ (مسند احمد: ۴۹۳۳)   Show more

سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کوئی آدمی اپنے گھر والوں کو مسجدوں میں آنے سے ہر گز نہ روکے۔ سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ایک بیٹے نے کہا: ہم تو ان کو روکیں گے۔ یہ سن ک... ر سیّدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں تجھے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حدیث بیان کر رہا ہوں اور تو (ان کو منع کرنے کی) بات کرتاہے۔ اس کے بعد سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنی وفات تک اُس بیٹے سے کلام نہیں کیا۔  Show more

۔ (۲۴۹۳) وَعَنْ مُجَاھِدٍ أَیْضًا عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((لَا تَمْنَعُوْا نِسَائَ کُمُ الْمَسَاجِدَ بِاللَّیْلِ۔)) فَقَالَ سَالِمٌ أَوْ بَعْضُ بَنِیْہِ: وَاللّٰہ! لَا نَدَعُہُنَّ یَتَّخِذْنَہُ دَغَلًا، قَالَ: فَلَطَمَ صَدْرَہُ وَقَالَ أُحَدِّثُکَ عَنْ رَسُو... ْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَتَقُوْلُ ھٰذَا۔ (مسند احمد: ۵۰۲۱)   Show more

سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اپنی عورتوں کو رات کے وقت مسجدوں میں جانے سے نہ روکا کرو۔ سالم یا کسی اور بیٹے نے آگے سے کہا: اللہ کی قسم! ہم ان کو نہیں جانے دیں گے، کیونکہ یہ تو اس...  کو دھوکے کا ذریعہ بنا لیں گی۔ سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس کے سینے پر تھپڑ مارا اور کہا: میں تجھے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حدیث بیان کر رہا ہوں اور تو یہ کہتا ہے۔  Show more

۔ (۲۴۹۴) عَنْ حَبِیْبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا تَمْنَعُوا نِسَائَ کُمُ الْمَسَاجِدَ وَبُیُوْتُھُنَّ خَیْرٌ لَھُنَّ۔)) قَالَ: فَقَالَ ابْنٌ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ: بَلٰی وَاللّٰہِ! لَنَمْنَعُہُنَّ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: تَسْمَعُنِی ا... ُٔحَدِّثُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَتَقُوْلُ مَا تَقُوْلُ۔ (مسند احمد: ۵۴۶۸)   Show more

سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عورتوں کو مسجدوں میں جانے سے نہ روکا کرو، بہرحال ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں۔ سیّدنا عبد اللہ بن عمرکے کسی بیٹے نے کہا: کیوں نہیں، اللہ کی قسم! ہم ا... ن کو ضرور روکیں گے۔ سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اسے کہا: تو سن رہا ہے کہ میں رسول اللہ کی حدیث بیان کر رہا ہوں اور تو یہ بول بولتا ہے۔  Show more

۔ (۲۴۹۵) عَنْ کَعْبٍ بْنِ عَلْقَمَۃَ عَنْ بِلَالِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَمْنَعُوا النِّسَائِ حُظُوظَہُنَّ مِنَ الْمَسَاجِدِ اِذَا اسْتَأْذَنَّکُمْ۔)) فَقَالَ بِلَالٌ: وَاللّٰہِ! لَنَمْنَعُہُنَّ، فَقَالَ عَبْدُاللّٰہِ: أَقُولُ:...  قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، وَتَقُوْلُ: لَنَمْنَعُہُنَّ۔ (مسند احمد: ۵۶۴۰)   Show more

سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب عورتیں تم سے اجازت مانگیں تو ان کے حق کو مساجد سے نہ روکو۔ بلال بن عبد اللہ کہنے لگے: اللہ کی قسم! ہم تو ان کو ضرور روکیں گے۔ سیّدناعبد اللہ بن عم... ر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں کہہ رہا ہوں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس طرح فرمایاہے اور تو یہ بات کہتا ہے کہ ہم ان کو روکیں گے۔  Show more

۔ (۲۴۹۶) عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ (یَعْنِی ابْنَ عُمَرَ) قَالَ: کَانَ عُمَرُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ رَجُلًا غَیُّوْرًا، فَکَانَ اِذَا خَرَجَ اِلَی الصَّلَاۃِ اِتَّبَعَتْہُ عَاتِکَۃُ ابْنَۃُ زَیْدِ فَکَانَ یَکْرَہُ خُرُوْجَہَا وَیَکْرَہُ مَنْعَہَا وَکَانَ یُحَدِّثُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِذَا ا... سْتَأْذَنَتْکُمْ نِسَاؤُکُمْ اِلَی الصَّلَاۃِ فَـلَا تَمْنَعُوْھُنَّ۔)) (مسند احمد: ۲۸۳)   Show more

سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: سیّدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بڑے غیرت مند آدمی تھے، جب وہ نماز کے لیے نکلتے تو (ان کی بیوی) سیدہ عاتکہ بنت زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بھی ان کے پیچھے چلی جاتیں، سیّدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اس کے نکلنے کو نا پسند ب... ھی کرتے، لیکن اس کو روکنا بھی ان کو گوارا نہ تھا، پھر وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تمہاری عورتیں تم سے مسجد میں جانے کے لیے اجازت مانگیں تو ان کو نہ روکا کرو ۔  Show more

۔ (۲۴۹۷) عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا اسْتَأْذَنَتْ أَحَدَکُمْ اِمْرَأَتُہُ أَنْ تَأْتِیَ الْمَسْجِدَ فَـلَا یَمْنَعْہَا۔)) قَالَ: وَکَانَتْ امْرَأَۃُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ تُصَلِّی فِی الْمَسْجِدِ، فَقَالَ لَھَا: اِنَّکِ لَتَعْلَمِی... ْنَ مَا أُحِبُّ، فَقَالَتْ: وَاللّٰہِ! لَا أَنْتَھِیْ حَتّٰی تَنْہَانِیْ، قَالَ: فَطُعِنَ عُمَرُ وَ اِنَّہَا لَفِی الْمَسْجِدِ۔ (مسند احمد: ۴۵۲۲)   Show more

سیّدنا عبد اللہ بن عمر کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کی بیوی اس سے مسجد میں جانے کے لیے اجازت مانگے، تو وہ اس کو نہ روکے۔ سیّدنا عمر بن الخطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیوی بھی مسجد میں نماز پڑھتی تھی، سیّدنا عمر ... ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس کو کہا: تو جانتی تو ہے کہ میں کیا پسند کرتا ہوں۔ لیکن اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں اس وقت تک باز نہیں آؤں گی، جب تک آپ مجھے منع نہیں کر دیتے۔ پھر جب سیّدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو خنجر مارا گیا تو ان کی بیوی مسجد میں ہی تھی۔  Show more