TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

عیدین میں قرا ء ت کا بیان

Chapter 7 of عیدین اور ان کے متعلقہ امور مثلا نماز وغیرہ کے ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 7 of 12 · 4 Hadith
۔ (۲۸۵۷) عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَقْرَأُ فِی الْعِیْدَیْنِ بِـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلٰی} وَ {ھَلْ أَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ۔} (مسند احمد: ۲۰۳۴۰)
سیّدنا سمرہ بن جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عیدین کی نمازوں میں سورۂ اعلی اور سورۂ غاشیہ کی تلاوت کرتے تھے۔
Takhreej
(۲۸۵۷) تخریـج: …اسنادہ صحیح۔ أخرجہ النسائی فی ’’الکبری‘‘: ۱۷۷۴، والطبرانی فی ’’المعجم الکبیر‘‘: ۶۷۷۷، والطحاوی فی ’’شرح معانی الآثار‘‘: ۱/ ۴۱۳ (انظر: ۲۰۰۸۰، ۲۰۲۱۷)
2857
Sahih
۔ (۲۸۵۸) عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ سَأَلَ أَبَا وَاقِدٍ اللَّیْثِیَّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ بِمَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقْرَأُ فِی الْعِیْدِ؟ (وَفِی رِوَایَۃٍ فِی الْعِیْدَیْنِ) قَالَ: کَانَ یَقْرَأُبِـ {قٓ} وَ {اِقْتَرَبَتْ}۔ (مسند احمد: ۲۲۲۴۱)
عبید اللہ بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ سیّدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیّدنا ابوواقد لیثی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سوال کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عید کی نماز میں کون سی قراء ت کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سورۂ ق اور سورۂ قمر کی تلاوت کرتے تھے۔
Takhreej
(۲۸۵۸) تخریـج: …أخرجہ مسلم: ۸۹۱ (انظر: ۲۱۸۹۶)
2858
Sahih
۔ (۲۸۵۹) عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَرَأَ فِی الْعِیْدَیْنِ بِـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلٰی} وَ {ھَلْ أَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ۔} وَاِنْ وَافَقَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ قَرَأَ بِہِمَا جَمِیْعًا (وَفِی رِوَایَۃٍ) فَرُبَّمَا اجْتَمَعَ الْعِیْدُ وَالْجُمُعَۃُ فَقَرَأَ بِہَا تَیْنِ السُّوْرَتَیْنِ ۔ (مسند احمد: ۱۸۵۷۳)
سیّدنا نعمان بن بشیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دونوں عیدوں کی نمازوں میں سورۂ اعلی اور سورۂ غاشیہ کی تلاوت کی اور اگر اس دن جمعہ کا دن آ جاتا تو دونوں نمازوں میں ان ہی کی تلاوت کرتے۔ ایک روایت میں ہے: اگر عید اور جمعہ جمع ہو جاتے تو پھر بھی ان ہی سورتوں کی تلاوت کرتے۔
Takhreej
(۲۸۵۹) تخریـج: …أخرجہ مسلم: ۸۷۸ (انظر: ۱۸۳۸۳، ۱۸۴۰۹)
2859
Sahih
۔ (۲۸۶۰) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْعِیْدَ رَکْعَتَیْنِ لَا یَقْرَأُ فِیْہِمَا اِلَّا بِأُمِّ الْکِتَابِ لَمْ یَزِدْ عَلَیْہَا شَیْئًا۔ (مسند احمد: ۲۱۷۴)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عید کی دو رکعت نماز پڑھائی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دونوں رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے علاوہ کچھ نہ پڑھا، یعنی سورۂ فاتحہ سے زائد کوئی (آیت یا سورت) نہ پڑھی۔
Takhreej
(۲۸۶۰) تخریـج: …اسنادہ ضعیف، حنظلۃ السدوسی ترکہ یحیی بن سعید القطان، وضعفہ احمد وابن معین، والنسائی وابوحاتم، وکان قد اختلط بأخَرَۃ حتی کان لا یدری ما یحدث، وشھر بن حوشب مختلف فیہ أخرجہ دون تقیید بصلاۃ العیدین أبویعلی: ۲۵۶۱، والطبرانی: ۱۳۰۱۶، والبیھقی: ۲/ ۶۲ (انظر: ۲۱۷۴)
2860
Zaeef

Chapters

12
01
ان دونوں کی مشروعیت کے سبب، ان کے لیے غسل اور تجمّل کے مستحب ہونے اور واپسی پر راستہ تبدیل کرنے کا بیان
5 Hadith
02
عورتوں کا عیدین کی طرف جانے کی مشروعیت
5 Hadith
03
عید الفطر کے موقع پر نکلنے سے پہلے کھانے کا مستحب ہونا، نہ کہ عید الاضحی میں اور ان دونوں میں نماز کے وقت پر کلام کرنے کا بیان
6 Hadith
04
خطبہ سے قبل اذان و اقامت کے بغیر نماز عید کے دو رکعت کے ہونے کا اور عیدگاہ میں امام کے سامنے سترہ رکھنے کا بیان
9 Hadith
05
عیدین کے دن امام کے سامنے برچھی یا نیزہ گاڑھنے کا بیان
1 Hadith
06
عید کی نماز میں تکبیرات کی تعداد اور ان کے محل کا بیان
5 Hadith
07
عیدین میں قرا ء ت کا بیان
4 Hadith
08
عیدین کے خطبہ اور اس کے احکامات کا بیان، اور عورتوں کو وعظ کرنے اور ان کو صدقہ کرنے پر ابھارنے کا بیان
9 Hadith
09
عید کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد امام کا لوگوں کے سامنے کھڑا ہونے ان کی طرف دیکھنے اور عید کی مبارک دینے کا بیان
1 Hadith
10
’’سیّدناعبد اللہ بن عمرd عید والے دن نکلے اور نمازِ عید سے پہلے یا بعد میں کوئی نفلی نماز نہ پڑھی، پھر انھوں نے کہا کہ نبی کریمaنے ایسے ہی کیا تھا۔‘‘
3 Hadith
11
عید کے دن د ف بجانے اور کھیلنے کا بیان
6 Hadith
12
عیدین، دس دنوں اور ایام تشریق میں ذکر کرنے، اطاعت کے کام کرنے اور تکبیرات کہنے پر ابھارنے کا بیان
5 Hadith
No chapter matched that.