سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں: جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کی مرض الموت) کا آغاز ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اورمیں نے کہا: ہائے میرا سر۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تو چاہتا ہوں کہ ایسا ہوتا کہ(تم بیمار ہو جانے کے بعد فوت ہو جاتیں) پھر تم کو تیار کر کے دفن کر دیتا۔
(دوسری سند)آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں ہو گا کہ اگر تم مجھ سے قبل فوت جاؤ تو میں تم کو غسل دے کر کفن پہناؤں گا اور پھر تمہاری نمازِ جنازہ پڑھ کر تجھے دفن کروں گا۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی تھیں: جس چیز کا مجھے بعد میں پتہ چلا، اگر اس کا پہلے پتہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویاں ہی غسل دیتیں۔