سیّدناعبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب سیّدناجعفر بن ابی طالب کی شہادت کی اطلاع آئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آلِ جعفر کے لیے کھانا تیار کرو، کیونکہ ان کے پاس ایسی خبر آئی ہے، جس نے انہیں مشغول کر دیا ہے۔
۔ (۳۲۸۶) عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ عُمِیْسٍ رضی اللہ عنہا فِی قِصَّۃِ مَوْتِ زَوْجِہَا جَعْفَرِ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لأَہْلِہِ: ((لَاتُغْفِلُوْا آلَ جَعْفَرٍ مِنْ أَنْ تَصْنَعُوْا لَہُمْ طَعَامًا فَإِنَّہُمْ قَدْ شُغِلُوْا بِأَمْرِ صَاحِبِہِمْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۲... Show more
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا اپنے شوہر سیّدناجعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اہل خانہ سے فرمایا: آلِ جعفر کے لیے کھانا تیار کرنے میں غفلت نہ برتو، کیونکہ وہ اپنے سر... Show more
۔ (۳۲۸۷) عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّہَاکَانَتْ إِذَا مَاتَ الْمَیِّتُ مِنْ أَہْلِہَا، فَاجْتَمَعَ النِّسَائُ، ثُمَّ تَفَرَّقْنَ إِلَّا أَہْلَہَا وَخَاصَّتَہَا، أَمَرَتْ بِبُرْمَۃٍ مِنْ تَلْبِیْنَۃٍ فَطُبِخَتْ، ثُمَّ صُنِعَ ثَرِیْدٌ، فَصُبَّتِ ِالتَّلْبِیْنَۃُ عَلَیْہَا، ثُمَّ قَالَتْ: کُلْنَ مِنْہَا فَإِنِّ... Show more
عروہ کہتے ہیں: جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے خاندان میں سے کوئی فوت ہوتا اور عورتیں جمع ہوتیں اور پھر ان کے چلے جانے کے بعد خاص خاص عورتیں باقی رہ جاتے تو وہ حکم دیتیں کی ہنڈیا میں تلبینہ پکایا جائے، پس وہ تیار کیا جاتا، پھر ثرید بنا کر اس پر تلبینہ ڈال د... Show more
سیّدناجریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:ہم تدفین کے بعد میت کے لواحقین کے ہاں لوگوں کے جمع ہونے کو اور کھانا تیار کرنے کو نوحہ شمار کرتے تھے۔