مسنداحمد

Musnad Ahmad

افطار وسحری کے مسائل اور آداب

روزہ جلدی افطار کرنے کی فضیلت اور اس امر کا بیان کہ کس چیز سے افطاری کرنا پسندیدہ ہے

۔ (۳۷۱۴) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لاَ یَزَالُ الَّدِیْنُ ظَاہِرًا مَاعَجَّلَ النَّاسُ الْفِطْرَ‘ إِنَّ الْیَہُوْدَ وَالنَّصَارٰییُؤَخِّرُوْنَ)) (مسند احمد: ۹۸۰۹)

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تک لوگ روزہ جلدی افطار کرتے رہیں گے، دین غالب رہے گا، یہودی اور عیسائی روزہ افطار کرنے میں تاخیر کر دیتے ہیں۔

۔ (۳۷۱۵) وَعَنْہُ اَیْضًا عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: إِنَّ اَحَبَّ عِبَادِی إِلَیَّ اَعَجَلُہُمْ فِطْرًا)) (مسند احمد: ۷۲۴۰)

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: میرے بندوں میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب وہ ہیں جو سب سے جلدی روزہ افطار کرتے ہیں۔

۔ (۳۷۱۶) عَنْ نَافِعٍ اَنَّ ابْنَ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کَانَ اَحْیَانًایَبْعَثُہُ وَہُوَ صَائِمٌ فَیُقَدِّمُ لَہُ عَشَائَ ہُ وَقَدْ نُوْدِیَ بِصَلاَۃِ الْمَغْرِبِ، ثُمَّ تُقَامُ وَہُوَ یَسْمَعُ فَلَا یَتْرُکُ عَشَائَہٗوَلاَیَعْجَلُ حَتّٰییَقْضِیَ عَشَائَ ہُ ثُمَّ یَخْرُجُ فَیُصَلِّیْ‘ قَالَ: وَقَدْ کَانَ یَقُوْلُ: قَالَ نَبِیُّ الل... ّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَعْجَلُوْا عَنْ عَشَائِکُمْ إِذَا قُدِّمَ إِلَیْکُمْ)) (مسند احمد:۶۳۵۹)   Show more

۔ امام نافع کہتے ہیں: بسا اوقات ایسے ہوتا کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ روزہ سے ہوتے اور وہ مجھے کھانا لانے کے لیے بھیجتے، مغرب کی اذان اور پھر اقامت بھی ہو جاتی اور وہ سن رہے ہوتے مگر نہ کھانا چھوڑتے تھے اور نہ جلدی کرتے تھے، اطمینان سے کھانا کھا... نے کے بعد جا کر مغرب کی نماز ادا کرتے، اور وہ کہتے تھے کہ اللہ کے نبی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا ہے: جب شام کا کھانا پیش کر دیا آجائے تو جلدی نہ کیا کرو۔  Show more