مسنداحمد

Musnad Ahmad

افطار وسحری کے مسائل اور آداب

روزے دار کے لیے مسواک کرنے، کلی کرنے، ناک میںپانی چڑھانے اور گرمی کی وجہ سے غسل کرنے کے جواز کا بیان


۔ (۳۷۶۸) عَنْ (عَمْرِو) بْنِ عَبَسَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ فِی رَمَضَانَ۔ (مسند احمد: ۱۷۱۴۲)

۔ سیدناعمرو بن عبسہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ماہِ رمضان میں کلی کرتے اور ناک میں پانی چڑھاتے ہوئے دیکھا تھا۔

Status: Zaeef
حکمِ حدیث: ضعیف
Conclusion
تخریج
(۳۷۶۸) تخر یـج: اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، کثیر بن زیاد لم یدرک عمرو بن عبسۃ (انظر: ۱۷۰۱۷)