مسنداحمد

Musnad Ahmad

احرام، اس کے مواقیت ، طریقے اور اس سے متعلقہ دوسرے احکام کے ابواب

محرم کے لیے سینگی لگوانے، سرمہ لگانے اور سر دھونے کا بیان


۔ (۴۲۶۴) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ أَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ أَنَّہُ حَدَّثَ عَنْ عُثْمَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَخَّصَ أَوْ قَالَ فِیْ الْمُحْرِمِ إِذَا اشْتَکٰی عَیْنَیْہِ أَنْ یَضْمِدَہَا بِالصَّبِرِ۔ (مسند احمد: ۴۹۷)

۔ (دوسری سند) سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ رخصت دی ہے کہ اگر محرم کی آنکھوں میں تکلیف ہو تو وہ صَبِر لگا سکتا ہے۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۴۲۶۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۲۰۴(انظر: ۴۹۴)
Explanation
شرح و تفصیل
فوائد: …ایلوا، جو ایک کڑوا پودا ہے، اس کو اور اس کے عرق کو ’’صَبِر‘‘کہتے ہیں۔اس چیز کی جگہ پر آنکھ کا ڈراپ بھی ڈالا جا سکتا ہے، بہرحال اس سے کوئی خوشبونہیں آنی چاہیے۔