سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:ایک بدّو آیا اور اس نے مسجد میں پیشاب کر دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دو۔
حماد کہتے ہیں: ہمارے نزدیک پیشاب جب تک درہم کی مقدار کے برابر نہیں ہو گا، اس وقت تک وہ خون کے قائم مقام ہو گا۔
سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قبر کا عذاب زیادہ تر پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے۔