مسنداحمد

Musnad Ahmad

ودیعت اور عاریہ کے مسائل

ودیعت اور عاریہ کے طور پر دی ہوئی چیزوں کی ضمانت کا بیان


۔ (۶۱۵۳)۔ عَنْ سَمُرَۃَ ْبِن جُنْدُبٍ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((عَلٰی الْیَدِ مَا أَخَذَتْ حَتّٰی تُؤَدِّیَہِ۔)) ثُمَّ نَسِیَ الْحَسَنُ قَالَ: لا یَضْمَنُ۔ (مسند احمد: ۲۰۴۱۸)

۔ سیدنا سمرہ بن جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاتھ جوکچھ لیتا ہے، وہ اس وقت تک اس کے ذمہ رہتا ہے، جب تک اس کو ادا نہیں کر دیتا۔ پھر حسن بصری بھول گئے تھے کہنے لگے کہ وہ ضامن نہیں ہوتا۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۶۱۵۳) حسن لغیرہ۔ أخرجہ ابوداود: ۳۵۶۱، وابن ماجہ: ۲۴۰۰، والترمذی: ۱۲۶۶(انظر: ۲۰۱۵۶)
Explanation
شرح و تفصیل
فوائد:… حسن بصری اپنی بیان کردہ حدیث کو بھول جانے کی وجہ سے یہ کہا کرتے تھے کہ عاریہ لینے والا ضامن نہیں ہوتا، لیکن ان کی بیان کردہ حدیث ان کے اس خیال کی تائید نہیں کرتی۔