It was narrated that Az-Zuhri said: Ibn As-Sabbaq said: Maimunah told me that Jibril, peace be upon him, said to the Messenger of Allah 'We (Angles) do not enter a house in which there is a dog or a picture, The next day the Messenger of Allah commanded that all dogs be killed, even small dogs. '
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا: ”لیکن ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو اور مجسمہ ( مورت ) ہو“۔ اس دن جب صبح ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا، یہاں تک کہ آپ چھوٹے چھوٹے کتوں ( پلوں ) کو بھی مارنے کا حکم دے رہے تھے ۱؎۔
It was narrated from Ibn 'Umar that: the Messenger of Allah commanded that dogs be killed, except those which were exempted.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا سوائے ان ( کتوں ) کے جو اس حکم سے مستثنی ( الگ ) ہیں ۱؎۔
Salim bin 'Abdullah narrated that his father said: I heard the Messenger of Allah raise his voice with the command to kill dogs. All dogs were to be killed except dogs used for hunting or herding livestock.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اونچی آواز سے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم فرماتے سنا، چنانچہ کتے مار دیے جاتے سوائے شکاری کتوں کے یا جو جانوروں کی رکھوالی کرتے ہوتے۔
It was narrated form Ibn 'Umar that: the Messenger of Allah commanded that all dogs be killed except dogs used for hunting or herding livestock.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شکاری، یا جانوروں کی رکھوالی کرنے والے کتوں کے سوا باقی کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا۔