It was narrated from Abu Hurairah that the prophet said: 'Every predator possessing fangs is forbidden to eat.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی دانت ( سے پھاڑے ) والا درندہ ہو، اسے کھانا حرام ہے“۔
It was narrated from Abu Tha labah Al-Khushani that: the Prophet forbade eating any predator that has fangs.
ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دانت ( سے پھاڑنے ) والے تمام درندوں کو کھانے سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Tha'labah said: The Messenger of Allah said: 'Wealth taken by force is (not permissible), any predator that has fangs is not permissible, and any animal used for target practice is not permissible.
ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوٹا ہوا مال حلال نہیں، دانت ( سے پھاڑنے ) والا درندہ حلال نہیں، اور «مجثمہ» حلال نہیں“ ۱؎۔