It was narrated from Zahdam that: some chicken was brought to AbuMusa and a man moved away form the people. He said: What is the matter with You? He said: I saw it eating something that I consider filthy, and I swore I would not eat it. Abu Musa said: Come and eat, for I saw the Messenger of Allah eating it. And he told him to offer45 expiation for his vow (Kafarat Al- Yamin)
زہدم سے روایت ہے کہ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مرغی لائی گئی تو لوگوں میں سے ایک شخص وہاں سے ہٹ گیا، ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا بات ہے؟ وہ بولا: میں نے اسے دیکھا کہ وہ کوئی چیز کھا رہی تھی تو میں نے اس کو گندہ سمجھا اور قسم کھا لی کہ میں اسے نہیں کھاؤں گا، ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: قریب آؤ اور کھاؤ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے کھاتے دیکھا ہے، اور اسے حکم دیا کہ وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔
It was narrated that Zahadam Al-Jarmi said: We were with Abu Musa and His food was brought, including chicken. Among the people there was a man from banu Taimullah who had reddish complexion, as if he were a freed slave. He did not come close and Abu Musa said: Come (and eat) for I saw the Messenger of All eating it '
زہدم جرمی کہتے ہیں کہ ہم ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، اتنے میں انہیں ان کا کھانا پیش کیا گیا اور ان کے کھانے میں مرغی کا گوشت پیش کیا گیا، لوگوں میں بنی تیم کا ایک سرخ آدمی تھا جیسے وہ غلام ہو ۱؎، وہ کھانے کے قریب نہیں آیا، اس سے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: قریب آؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے کھاتے دیکھا ہے۔
It was narrated from Ibn 'Abbas that: on the Day of Khaibar, the Prophet of Allah forbade eating any birds with talons and any predators with fangs. (Daif)
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن پنجے والے تمام پرندوں کو کھانے سے اور دانت ( سے پھاڑنے ) والے تمام درندوں کو کھانے سے روکا۔