It was narrated from Ibn 'Abbas that: The Messenger of Allah [SAW] said: One of the best kinds of kohl that you use is Ithmid (antimony); it brightens the vision and makes the hair (eye-lashes) grow.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بہترین سرمہ اثمد ( ایک پتھر ) ہوتا ہے، وہ نظر تیز کرتا اور بال اگاتا ہے“۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: عبداللہ بن عثمان بن خثیم لین الحدیث ہیں ۱؎۔