It was narrated from Mu'adh bin 'Abdullah that his father said: It was raining and dark, and we were waiting for the Messenger of Allah [SAW] to lead us in prayer. Then the Messenger of Allah [SAW] came out to lead us in prayer and he said: 'Say.' I said: 'What should I say?' He said: 'Say: He is Allah, (the) One and Al-Mu'awwadhatain in the evening and in the morning, three times, and that will suffice you against everything.'
عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اندھیرے کے ساتھ بارش ہوئی تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز پڑھانے کے لیے انتظار کیا، پھر کچھ کہا جس کا مفہوم یہ تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھانے کے لیے نکلے تو آپ نے فرمایا: ”کچھ کہو“، میں نے کہا: کیا کہوں؟ آپ نے فرمایا: «قل هو اللہ أحد» اور ”معوذتین“ ( سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ) صبح و شام تین بار پڑھ لیا کرو، یہ ( سورتیں ) تمہارے لیے ہر تکلیف و مصیبت میں کافی ہوں گی۔
It was narrated from Mu'adh bin 'Abdullah bin Khubaib that his father said: I was with the Messenger of Allah [SAW] on the road to Makkah when I found myself alone with the Messenger of Allah [SAW]. I drew close to him and he said: 'Say.' I said: 'What should I say?' He said: 'Say.' I said: 'What should I say?' He said: 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak...' until he finished (the Surah), then he said: 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind...' until he finished it. Then he said: 'The people cannot seek refuge with Allah by means of anything better than these two.'
عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مکہ کے راستے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ کو اکیلا پا کر جب میں آپ سے قریب ہوا تو آپ نے فرمایا: ”کچھ کہو“، میں نے کہا: کیا کہوں؟ آپ نے فرمایا: ”کچھ کہو“، میں نے کہا: کیا کہوں؟ آپ نے فرمایا: «قل أعوذ برب الفلق» یہاں تک کہ آپ نے پوری سورت پڑھی، پھر فرمایا: «قل أعوذ برب الناس» یہاں تک کہ اسے بھی پوری پڑھی پھر فرمایا: ان دونوں سے بہتر لوگوں نے کسی اور چیز کے ذریعہ پناہ نہیں مانگی۔
It was narrated that 'Uqbah bin 'Amir Al-Juhani said: While I was leading the Messenger of Allah [SAW] on his mount on a military campaign, he said: 'O 'Uqbah, say!' I listened, then he said: 'O 'Uqbah, say!' I listened, then he said it a third time. I said: 'What should I say?' He said: 'Say: He is Allah, (the) One...' and he recited the Surah to the end. Then he recited: 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak...' and I recited it with him until the end. Then he recited: 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind...' and I recited it with him until the end. Then he said: 'No one ever sought refuge (with Allah) by means of anything like them.'
عقبہ بن عامر جہنی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ جب ایک غزوہ میں، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی نکیل پکڑے آگے آگے چل رہا تھا تو اس وقت آپ نے فرمایا: ”عقبہ! کہو“، میں آپ کی طرف متوجہ ہوا، پھر آپ نے فرمایا: ”عقبہ! کہو“، میں پھر متوجہ ہوا۔ پھر آپ نے تیسری بار فرمایا تو میں نے عرض کیا: کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «قل هو اللہ أحد» پھر پوری سورت پڑھی، اس کے بعد «قل أعوذ برب الفلق» پوری پڑھی، میں نے بھی آپ کے ساتھ پڑھی، پھر آپ نے «قل أعوذ برب الناس» پوری پڑھی اور میں نے بھی آپ کے ساتھ پڑھی، اور فرمایا: ”ان جیسی کسی اور چیز کے ذریعہ کسی نے پناہ نہیں مانگی“ ۱؎۔
It was narrated that 'Uqbah bin 'Amir Al-Juhani said: The Messenger of Allah [SAW] said to me: 'Say.' I said: 'What should I say?' He said: 'Say: He is Allah (the) One,' 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak,' 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind.' The Messenger of Allah [SAW] recited them, then he said: 'The people have never recited anything like them, or the people have never sought refuge (with Allah) by means of anything like them.'
عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”پڑھو“، میں نے کہا: کیا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا: ”پڑھو «قل هو اللہ أحد»، «قل أعوذ برب الفلق»، «قل أعوذ برب الناس» “ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پڑھا اور فرمایا: ”لوگوں نے ان جیسی کسی اور چیز کے ذریعہ پناہ نہیں مانگی“، یا فرمایا: ”لوگ نہیں مانگتے ان جیسی کسی اور چیز کے ذریعہ پناہ“۔
Abu 'Abdullah narrated that Ibn 'Abis Al-Juhani told him that: The Messenger of Allah [SAW] said to him: O Ibn 'Abis, shall I not tell you of the best thing with which those who seek refuge with Allah may do so? He said: Yes, O Messenger of Allah. He said: Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak. , Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind. - these two Surahs.
ابن عابس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ابن عابس! کیا میں تمہیں نہ بتاؤں؟“ یا کہا: ”کیا میں تمہیں خبر نہ دوں سب سے بہتر پناہ کی جس کے ذریعہ پناہ مانگنے والے پناہ مانگیں؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: «قل أعوذ برب الفلق» اور «قل أعوذ برب الناس» یہ دونوں سورتیں ( پناہ مانگنے کے لیے سب سے بہتر ہیں ) ۔
It was narrated that 'Uqbah bin 'Amir said: The Prophet [SAW] was given a gray mule which he rode, and 'Uqbah led it. The Messenger of Allah [SAW] said to 'Uqbah: 'Recite.' He said: 'What should I recite, O Messenger of Allah?' He said: 'Recite: 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak, from the evil of what He has created.' And he repeated it until I had learned it.
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سفید اونٹنی تحفے میں آئی۔ آپ اس پر سوار ہوئے اور میں نے اس کی نکیل پکڑ کر چلنا شروع کیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقبہ سے فرمایا: ”پڑھو“، وہ بولے: اللہ کے رسول! کیا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا: ”پڑھو « قل أعوذ برب الفلق * من شر ما خلق» آپ نے اسے دہرایا یہاں تک کہ میں نے بھی اسے پڑھا، پھر آپ نے جان لیا کہ میں اس سے کچھ زیادہ خوش نہیں ہوا۔ ( چنانچہ ) آپ نے فرمایا: شاید تم نے اسے بہت ہلکا سمجھا۔ لیکن مجھے ( پناہ مانگنے کے لیے ) اس جیسی سورۃ نہیں ملی۔
It was narrated from 'Uqbah bin 'Amir that : He asked the Messenger of Allah [SAW] about Al-Mu'awwidhatain. 'Uqbah said: The Messenger of Allah [SAW] recited them when he led us in Salah Al-Ghadah (As-Subh).
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معوذتین کے بارے میں پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر میں یہی دونوں سورتیں ہمیں پڑھائیں ۱؎۔
It was narrated from 'Uqbah that: The Messenger of Allah [SAW] recited them in the Subh prayer.
عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر میں معوذتین پڑھیں۔
It was narrated that 'Uqbah bin 'Amir said: I was leading the Messenger of Allah [SAW] (on his mount) on a journey, and the Messenger of Allah [SAW] said: 'O 'Uqbah, shall I not teach you the best two Surahs that can be recited?' And he taught me: 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak.' And 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind...' He thought that I did not seem too overjoyed with them, so when he stopped to pray Subh, he recited them when he led the people in the Subh prayer. When the Messenger of Allah [SAW] finished praying, he turned to me and said: 'O 'Uqbah, what do you think?'
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی نکیل پکڑ کر آگے آگے چل رہا تھا، تو آپ نے فرمایا: ”عقبہ! کیا میں تمہیں دو بہترین سورتیں نہ بتاؤں جو مجھے پڑھائی گئی ہیں؟“ پھر آپ نے مجھے «قل أعوذ برب الفلق» اور «قل أعوذ برب الناس» سکھائی، لیکن آپ نے مجھے ان دونوں پر خوش ہوتے نہیں دیکھا، پھر جب آپ فجر کے لیے مسجد آتے تو انہیں دونوں سورتوں سے لوگوں کو فجر پڑھائی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”عقبہ! تم نے ( ان کو ) کیسا پایا“۔
It was narrated that 'Uqbah bin 'Amir said: While I was leading the Messenger of Allah [SAW] (on his mount) in one of these mountain passes, he said: 'Why don't you ride, O 'Uqbah?' I had too much respect for the Messenger of Allah [SAW] to ride the mount of the Messenger of Allah [SAW]. Then he said: 'Why don't you ride, O 'Uqbah?' I was worried that I might be disobeying him, so he got off, and I rode for a little while, then I got off and the Messenger of Allah [SAW] rode. Then he said: 'Shall I not teach you two of the best Surahs that the people recite?' And he taught me: 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak,' and 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind. Then the Iqamah was said and he went forward and recited them. Then he passed by me and said: 'What do you think, O 'Uqbah bin 'Amir? Recite them every time you go to sleep and get up.'
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری ( اونٹنی ) کی نکیل ان گھاٹیوں میں سے ایک گھاٹی میں پکڑے آگے آگے چل رہا تھا تو اس وقت آپ نے فرمایا: ”عقبہ! کیا تم سوار نہیں ہو گے؟“ میں نے آپ کی بزرگی کا خیال کیا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری پر ہو جاؤں، پھر آپ نے فرمایا: ”کیا تم سوار نہیں ہو گے عقبہ؟“ تو مجھے ڈر لگا کہ کہیں نافرمانی نہ ہو جائے، پھر آپ اترے اور میں تھوڑی دیر کے لیے سوار ہوا پھر میں اتر گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے اور فرمایا: ”لوگ جو سورتیں پڑھتے ہیں، ان میں سے میں تمہیں دو بہترین سورتیں نہ بتاؤں؟“ چنانچہ آپ نے مجھے پڑھ کر سنائی «قل أعوذ برب الفلق» اور « قل أعوذ برب الناس»، پھر نماز قائم کی گئی، تو آپ آگے بڑھے اور ان دونوں سورتوں کو پڑھا، پھر آپ میرے پاس سے گزرے، اور فرمایا: ”عقبہ! یہ کیسی لگیں؟ جب جب سوؤ اور جب جب جاگو انہیں پڑھا کرو“۔
It was narrated that 'Uqbah bin 'Amir said: I was walking with the Messenger of Allah [SAW] and he said: O 'Uqbah, say!' I said: 'What should I say, O Messenger of Allah?' He did not answer me, then h esaid: 'O 'Uqbah, say!' I said: 'What should I say, O Messenger of Allah?' But he did not answer me. I said: 'O Allah, make him answer me.' He said: 'O 'Uqbah, say!' I said: 'What should I say, O Messenger of Allah?' He said: 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak...' So I recited it until I came to the end. Then he said: 'Say,' and I said: 'What should I say, O Messenger of Allah?' He said: 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind...,' so I recited it until I came to the end. Then the Messenger of Allah [SAW] said: 'No one who asks has ever asked by means of anything like them, and no one who seeks refuge has ever sought refuge with anything like them.'
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا، تو آپ نے فرمایا: ”عقبہ! کہو“، میں نے عرض کیا: کیا کہوں؟ اللہ کے رسول! آپ خاموش رہے، پھر فرمایا: ”عقبہ! کہو“، میں نے عرض کیا: کیا کہوں؟ اللہ کے رسول! آپ خاموش رہے، میں نے کہا: اللہ کرے آپ اسے پھر دہرائیں، آپ نے فرمایا: ”عقبہ! کہو“، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں کیا کہوں؟ آپ نے فرمایا: «قل أعوذ برب الفلق» میں نے اسے پڑھا یہاں تک کہ اسے مکمل کیا، پھر آپ نے فرمایا: ”کہو“، میں نے عرض کیا: کیا کہوں اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ” «قل أعوذ برب الناس» “، پھر میں نے اسے بھی مکمل پڑھا، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مانگنے والے نے اس جیسی کسی اور چیز کے ذریعہ نہیں مانگا اور نہ کسی پناہ مانگنے والے نے اس جیسی کسی اور چیز کے ذریعہ پناہ مانگی“۔
It was narrated that 'Uqbah bin 'Amir said: I came to the Messenger of Allah [SAW] while he was riding, and I put my hand on his foot and said: 'Teach me Surah Hud, teach me Surah Yusuf. He said: 'You will never recite anything more precious before Allah, the Mighty and Sublime, than: 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak.'
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ سوار تھے، میں نے اپنا ہاتھ آپ کے پاؤں پر رکھا، میں نے عرض کیا: مجھے سورۃ ہود پڑھایئے، مجھے سورۃ یوسف پڑھایئے، آپ نے فرمایا: ”تم اللہ کے نزدیک «قل أعوذ برب الفلق» سے زیادہ بہتر کوئی اور سورۃ نہیں پڑھو گے۔
It was narrated from 'Uqbah bin 'Amir that: The Prophet [SAW] said: There have been revealed to me Verses the like of which has never been seen: 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak...' to the end of the Surah, and 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind...' to the end of the Surah.
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر کچھ ایسی آیات نازل ہوئی ہیں کہ ان جیسی آیات پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں، «قل أعوذ برب الفلق» پوری سورت اور «قل أعوذ برب الناس» “ پوری سورۃ۔
It was narrated that Jabir bin 'Abdullah said: The Messenger of Allah [SAW] said to me: 'Recite, O Jabir!' I said: 'What should I recite, may my father and mother be ransomed for you, O Messenger of Allah?' He said: Recite: 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak...,' and: 'Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind...' So I recited them, and he said: 'Recite them, for you will never recite anything like them.'
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جابر! پڑھو“، میں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں کیا پڑھوں؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”پڑھو «قل أعوذ برب الفلق» اور «قل أعوذ برب الناس» “ میں نے یہ دونوں سورتیں پڑھیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:: ”انہیں پڑھا کرو، تم ان جیسی سورتیں ہرگز نہ پڑھو گے“۔