It was narrated that 'Aishah said: The Messenger of Allah [SAW] often used to seek refuge (with Allah) from debt and sin. It was said to him: 'O Messenger of Allah! You often seek refuge from debt and sin?' He said: 'If a man gets into debt, he speaks and lies, and he makes a promise and breaks it.'
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرض اور معصیت ( گناہ ) سے کثرت سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے تھے، آپ سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! آپ قرض اور معصیت ( گناہ ) سے کثرت سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: ”آدمی جب مقروض ہوتا ہے تو جب باتیں کرتا ہے جھوٹ بولتا ہے، اور جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے“۔
Abu Sa'eed said: I heard the Messenger of Allah [SAW] say: 'A'udhu billahi minal-kufri wad-dain. (I seek refuge with Allah from Kufr and debt.)' A man said: 'O Messenger of Allah, are you equating debt with Kufr?' The Messenger of Allah [SAW] said: 'Yes.'
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: «أعوذ باللہ من الكفر والدين» ”میں کفر اور قرض سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں“، ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! آپ کفر اور قرض کا درجہ برابر کر رہے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“۔
It was narrated from Abu Sa'eed that: The Prophet [SAW] said: A'udhu billahi minal-kufri wad-dain. (I seek refuge with Allah from Kufr and debt.) A man said: Are you equating debt with Kufr? He said: Yes.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أعوذ باللہ من الكفر والدين» ”میں کفر اور قرض سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“، ایک شخص نے کہا: آپ قرض اور کفر کو برابر کر رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں“۔