It was narrated that Ash-Shaibani said: I heard Ibn Abi Awfa say: 'The Messenger of Allah [SAW] forbade Nabidh made in green earthenware jars.' I said: 'And white ones?' He said: 'I do not know.'
ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز لاکھی برتن کی نبیذ سے منع فرمایا۔ ( شیبانی کہتے ہیں ) میں نے کہا: اور سفید؟ ( برتن سے ) انہوں نے کہا: مجھے نہیں معلوم ۱؎۔
Abu Ishaq Ash-Shaibani said: I heard Ibn Abi Awfa say: 'The Messenger of Allah [SAW] forbade Nabidh made in green and white earthenware jars.'
ابواسحاق شیبانی بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرے اور سفید لاکھی برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Raja' said: I asked Al-Hasan about Nabidh made in earthenware jars - is it unlawful? He said: '(It is) unlawful. One who would not lie narrated to us that the Messenger of Allah [SAW] forbade Nabidh made in Al-Hantam, Ad-Dubba' (gourds), Al-Muzaffat and An-Naqir.'
ابورجاء کہتے ہیں کہ میں نے حسن بصری سے لاکھی برتن کی نبیذ کے بارے میں پوچھا: کیا وہ حرام ہے؟ انہوں نے کہا: حرام ہے، ہم سے اس شخص نے بیان کیا جو جھوٹ نہیں بولتا ( یعنی بعض صحابہ ) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز روغنی گھڑا، کدو کی تونبی، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا ہے۔