TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

گھی میں چپڑی روٹی کا بیان - گھی میں چپڑی روٹی کا بیان - Chapters on food - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 46 of Chapters on food in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 46 of 61 · 2 Hadith
حَدَّثَنَا هَدِيَّةُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَيُّوبَ،‏‏‏‏ عَنْ نَافِعٍ،‏‏‏‏ عَنْ ابْنِ عُمَرَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَدِدْتُ لَوْ أَنَّ عِنْدَنَا خُبْزَةً بَيْضَاءَ مِنْ بُرَّةٍ سَمْرَاءَ مُلَبَّقَةٍ بِسَمْنٍ نَأْكُلُهَا ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَسَمِعَ بِذَلِكَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ،‏‏‏‏ فَاتَّخَذَهُ فَجَاءَ بِهِ إِلَيْهِ،‏‏‏‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ فِي أَيِّ شَيْءٍ كَانَ هَذَا السَّمْنُ؟ ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ فِي عُكَّةِ ضَبٍّ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ.
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “One day, the Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘I wish that we had some white bread made of brown wheat, softened with ghee, that we could eat.’ A man from among the Ansar heard that, so he took some (of that food) and brought it to him. The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Where was this ghee kept?’ He said: ‘In a container made of mastigure skin.’ And he refused to eat it.”
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن فرمایا: میری خواہش ہے کہ اگر ہمارے پاس گھی میں چپڑی ہوئی گیہوں کی سفید روٹی ہوتی، تو ہم اسے کھاتے، ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ یہ بات انصار میں ایک شخص نے سن لی، تو اس نے یہ روٹی تیار کی، اور اسے لے کر آپ کے پاس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ گھی کس چیز میں تھا؟ اس نے جواب دیا: گوہ کی کھال کی کپی میں، ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے سے انکار کر دیا۔
Takhreej
«سنن ابی داود/الأطعمة ۳۸ (۳۸۱۸)،(تحفة الأشراف:۷۵۵۱)
3341
Zaeef
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ،‏‏‏‏ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ صَنَعَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُبْزَةً،‏‏‏‏ وَضَعَتْ فِيهَا شَيْئًا مِنْ سَمْنٍ،‏‏‏‏ ثُمَّ قَالَتْ:‏‏‏‏ اذْهَبْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَادْعُهُ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ فَأَتَيْتُهُ،‏‏‏‏ فَقُلْتُ:‏‏‏‏ أُمِّي تَدْعُوكَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ فَقَامَ وَقَالَ لِمَنْ كَانَ عِنْدَهُ مِنَ النَّاسِ:‏‏‏‏ قُومُوا ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَسَبَقْتُهُمْ إِلَيْهَا فَأَخْبَرْتُهَا،‏‏‏‏ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ هَاتِي مَا صَنَعْتِ ،‏‏‏‏ فَقَالَتْ:‏‏‏‏ إِنَّمَا صَنَعْتُهُ لَكَ وَحْدَكَ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ هَاتِيهِ ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا أَنَسُ أَدْخِلْ عَلَيَّ عَشَرَةً عَشَرَةً ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ فَمَا زِلْتُ أُدْخِلُ عَلَيْهِ عَشَرَةً عَشَرَةً،‏‏‏‏ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا وَكَانُوا ثَمَانِينَ.
It was narrated that Anas bin Malik said: “Umm Sulaim made some bread for the Prophet (ﷺ), and she put a little ghee on it. Then she said: ‘Go to the Prophet (ﷺ) and invite him (to come and eat).’ So I went and told him: ‘My mother is inviting you (to come and eat).’ So he stood up, and said to the people who were with him: ‘Get up.’ I went ahead of him and told her. Then the Prophet (ﷺ) came and said: ‘Bring what you have made.’ She said: ‘I only made it for you alone.’ He said: ‘Bring it.’ Then he said: ‘O Anas, bring (them) in to me ten by ten.’ So I kept bringing them in ten by ten, and they ate their fill, and there were eighty of them.”
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ( میری والدہ ) ام سلیم رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے روٹی تیار کی، اور اس میں تھوڑا سا گھی بھی لگا دیا، پھر کہا: جاؤ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا لاؤ، میں نے آپ کے پاس آ کر عرض کیا کہ میری ماں آپ کو دعوت دے رہی ہیں تو آپ کھڑے ہوئے اور اپنے پاس موجود سارے لوگوں سے کہا کہ اٹھو، چلو ، یہ دیکھ کر میں ان سب سے آگے نکل کر ماں کے پاس پہنچا، اور انہیں اس کی خبر دی ( کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بہت سارے لوگوں کے ساتھ تشریف لا رہے ہیں ) اتنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم آ پہنچے، اور فرمایا: جو تم نے پکایا ہے، لاؤ ، میری ماں نے عرض کیا کہ میں نے تو صرف آپ کے لیے بنایا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لاؤ تو سہی ، پھر فرمایا: اے انس! میرے پاس لوگوں میں سے دس دس آدمی اندر لے کر آؤ ، انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں دس دس آدمی آپ کے پاس داخل کرتا رہا، سب نے سیر ہو کر کھایا، اور وہ سب اسّی کی تعداد میں تھے ۱؎۔
Takhreej
«تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۷۳۱)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأطعمة ۶ (۵۳۸۱)، صحیح مسلم/الأشربة ۲۰ (۲۰۴۰)، سنن الترمذی/المناقب ۶ (۳۶۳۰)، موطا امام مالک/صفة النبی صفة ۱۰ (۱۹)، مسند احمد (۱/۱۵۹،۱۹۸،۳/۱۱،۱۴۷،۱۶۳،۲۱۸)
Explanation
سبحان اللہ! کھانا ایک آدمی کا اور اسی ۸۰ آدمیوں کو کافی ہو گیا، اس حدیث میں آپ ﷺ کے ایک بڑے معجزہ کا ذکر ہے، اور اس قسم کے کئی بار اور کئی موقعوں پر آپ ﷺ سے معجزے صادر ہوئے ہیں، عیسیٰ علیہ السلام سے بھی ایسا ہی معجزہ انجیل میں مذکور ہے، اور یہ کچھ عقل کے خلاف نہیں ہے، ایک تھوڑی سی چیز کا بہت ہو جانا ممکن ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کے سامنے نہایت سہل ہے، وہ اگر چاہے تو دم بھر میں رتی کو پہاڑ کے برابر کر دے، اور پہاڑ کو رتی کے برابر، اور جن لوگوں کے عقل میں فتور ہے، وہ ایسی باتوں میں شک و شبہ کرتے ہیں، ان کو اب تک ممکن اور محال کی تمیز نہیں ہے، اور جو امور ممکن ہیں ان کو وہ نادانی سے محال سمجھتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کا انکا کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے شر سے ہر مسلمان کو بچائے۔
3342
Sahih

Chapters

61
01
کھانا کھلانے کا بیان
3 Hadith
02
ایک شخص کا کھانا دو کے لیے کافی ہوتا ہے
2 Hadith
03
مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنت میں کھاتا ہے
3 Hadith
04
کھانے میں عیب نکالنا منع ہے
1 Hadith
05
کھانے کے وقت وضو کرنے کا بیان۔
2 Hadith
06
ٹیک لگا کر کھانا کھانے کا بیان
2 Hadith
07
کھانے کے وقت بسم اللہ کہنے کا بیان۔
2 Hadith
08
دائیں ہاتھ سے کھانے کا بیان
3 Hadith
09
(کھانے کے بعد) انگلیاں چاٹنے کا بیان
2 Hadith
10
کھانے کے بعد پلیٹ صاف کرنے کا بیان
2 Hadith
11
(برتن میں اور دستر خوان پر) اپنے قریب سے کھانے کا بیان۔
2 Hadith
12
ثرید کے اونچے حصہ سے کھانا منع ہے
3 Hadith
13
ہاتھ سے لقمہ گر جائے تو کیا کرے؟۔
2 Hadith
14
دیگر کھانوں پر ثرید کی فضیلت کا بیان
2 Hadith
15
کھانے کے بعد ہاتھ پونچھنے کا بیان۔
1 Hadith
16
جب کھانے سے فارغ ہو تو کیا دعا پڑھے؟۔
3 Hadith
17
ایک ساتھ کھانے کا بیان
2 Hadith
18
کھانے میں پھونک مارنے کا بیان
1 Hadith
19
خادم کھانا لے کر آئے تو اس میں سے کچھ اسے بھی دینے کا بیان
3 Hadith
20
میز اور دستر خوان پر کھانے کا بیان
2 Hadith
21
کھانا اٹھا لیے جانے سے پہلے اٹھنا اور لوگوں کے کھا لینے سے پہلے ہاتھ روک لینا منع ہے
2 Hadith
22
رات سو کر اٹھنے والے کے ہاتھ میں (کھانے یا گوشت کی) چکنائی کی بو ہو تو کیسا ہے؟
2 Hadith
23
کھانا پیش کیے جانے کا بیان
2 Hadith
24
مسجد میں کھانے کا بیان
1 Hadith
25
کھڑے ہو کر کھانے کا بیان
1 Hadith
26
کدو کا بیان
3 Hadith
27
گوشت کا بیان
2 Hadith
28
جانور کا کس جگہ کا گوشت سب سے عمدہ اور لذیذ ہوتا ہے؟۔
2 Hadith
29
بھنے ہوئے گوشت کا بیان
3 Hadith
30
سوکھے گوشت کا بیان
2 Hadith
31
کلیجی اور تلی کا بیان
1 Hadith
32
نمک کا بیان
1 Hadith
33
سرکہ کو سالن کے طور پر استعمال کرنے کا بیان
3 Hadith
34
زیتون کے تیل کا بیان
2 Hadith
35
دودھ کا بیان
2 Hadith
36
حلوا (مٹھائی) کا بیان۔
1 Hadith
37
ککڑی اور تازہ کھجور کو ملا کر کھانے کا بیان
3 Hadith
38
کھجور کا بیان
2 Hadith
39
موسم کے پہلے پھل کا بیان
1 Hadith
40
کچی کھجور کو خشک کھجور کے ساتھ ملا کر کھانے کا بیان
1 Hadith
41
دو دو تین تین کھجوریں ایک ساتھ کھانے کی ممانعت
2 Hadith
42
اچھی اچھی کھجوریں تلاش کر کے کھانے کا بیان۔
1 Hadith
43
مکھن کے ساتھ کھجور کھانے کا بیان
1 Hadith
44
میدہ کا بیان
5 Hadith
45
فالودہ کا بیان
1 Hadith
46
گھی میں چپڑی روٹی کا بیان
2 Hadith
47
گیہوں کی روٹی کا بیان
2 Hadith
48
جو کی روٹی کا بیان
4 Hadith
49
کھانے میں میانہ روی کا بیان اور بھر پیٹ کھانے کی کراہت
3 Hadith
50
ہر اس چیز کا کھانا جس کی نفس خواہش کرے، اسراف میں سے ہے
1 Hadith
51
کھانا پھینکنا منع ہے
1 Hadith
52
بھوک سے اللہ کی پناہ مانگنے کا بیان
1 Hadith
53
شام کا کھانا نہ کھانے کا بیان
1 Hadith
54
ضیافت و مہمان نوازی کا بیان
3 Hadith
55
(دعوت میں) خلاف شرع بات دیکھ کر مہمان کے لوٹ جانے کا بیان
2 Hadith
56
گھی اور گوشت ملا کر کھانے کا بیان
1 Hadith
57
سالن پکاتے وقت شوربا میں پانی زیادہ کر دینے کا بیان
1 Hadith
58
لہسن، پیاز اور گندنا کھانے کا بیان
4 Hadith
59
پنیر اور گھی کھانے کا بیان
1 Hadith
60
پھل اور میوہ کھانے کا بیان
2 Hadith
61
اوندھے منہ لیٹ کر کھانا منع ہے۔
1 Hadith
No chapter matched that.

Turn any verse into a post or a reel

Pick a verse, and get a ready Quran image or a short vertical video for YouTube Shorts, Instagram and Facebook Reels, TikTok and WhatsApp Status — Arabic with English and Urdu translation, free on WizTools123.