مشکوۃ

Mishkat

کتاب ایمان کا بیان

کتاب و سنت کے ساتھ تمسک اختیار کرنے کا بیان

بَاب الِاعْتِصَام بِالْكتاب وَالسّنة


وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «أَن أعظم الْمُسلمين فِي لامسلمين جُرْمًا مَنْ سَأَلَ عَنْ شَيْءٍ لَمْ يُحَرَّمْ على النَّاس فَحرم من أجل مَسْأَلته»

سعد بن ابی وقاص ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مسلمانوں کے حق میں وہ مسلمان سب سے بڑا مجرم ہے جس نے کسی ایسی چیز کے بارے میں (اپنے نبی سے) دریافت کیا جو پہلے حرام نہیں تھی ، لیکن اس کے دریافت کرنے کی وجہ سے اسے حرام کر دیا گیا ۔‘‘ متفق علیہ ، رواہ البخاری (۷۲۸۹) و مسلم ۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Reference
حوالہ حکم
(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)
Conclusion
تخریج
متفق علیہ ، رواہ البخاری (۷۲۸۹) و مسلم (۱۳۲ / ۲۳۵۸) ۔ 1616