مشکوۃ

Mishkat

پاکیزگی کا بیان

حیض کا بیان

بَاب الْحيض

عَن أنس: إِنَّ الْيَهُودَ كَانُوا إِذَا حَاضَتِ الْمَرْأَةُ فِيهِمْ لَمْ يُؤَاكِلُوهَا وَلَمْ يُجَامِعُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ فَسَأَلَ أَصْحَاب النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسلم النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى (ويسألونك عَن الْمَحِيض قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ) الْآيَة. فَبَلَغَ ذَلِكَ الْيَهُودَ. فَقَالُوا: مَا يُرِيدُ هَذَا الرَّجُلُ أَنْ يَدَعَ مِنْ أَمْرِنَا شَيْئًا إِلَّا خَالَفَنَا فِيهِ فَجَاءَ أُسَيْدُ بْنُ حَضَيْرٍ وَعَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ فَقَالَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْيَهُودَ تَقُولُ كَذَا وَكَذَا أَفَلَا نُجَامِعُهُنَّ؟ فَتَغَيَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى ظَنَنَّا أَنْ قَدْ وَجَدَ عَلَيْهِمَا. فَخَرَجَا فَاسْتَقْبَلَتْهُمَا هَدِيَّةٌ مِنْ لَبَنٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَرْسَلَ فِي آثَارِهِمَا فَسَقَاهُمَا فعرفا أَن لم يجد عَلَيْهِمَا. رَوَاهُ مُسلم

انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں ، یہودیوں کا یہ طرز عمل تھا کہ جب ان میں کسی عورت کو حیض آ جاتا تو وہ اس کے ساتھ کھاتے نہ انہیں گھر میں ساتھ رکھتے ، پس نبی ﷺ کے صحابہ نے آپ سے مسئلہ دریافت کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی :’’ وہ آپ سے حیض کے بارے میں مسئلہ دریافت کرتے ہیں ۔‘‘ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جماع کے علاوہ سب کچھ کرو ۔‘‘ چنانچہ یہودیوں کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے کہا یہ آدمی (نبی ﷺ) کیا چاہتا ہے یہ تمام معاملات میں ہماری مخالفت ہی کرتا ہے ۔ چنانچہ اُسید بن حُضیر اور عبادہ بن بشیر ؓ حاضر خدمت ہوئے تو انہوں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! یہودی یہ یہ کہتے ہیں ، کیا ہم ان سے (حالت حیض میں) جماع نہ کریں ؟ اس پر رسول اللہ ﷺ کے چہرے کا رنگ بدل گیا ، حتیٰ کہ ان دونوں نے خیال کیا کہ آپ ان دوں پر ناراض ہو گئے ہیں ، پس وہ وہاں سے چل دیے ، انہیں دودھ کا ہدیہ ملا جو نبی ﷺ کی خدمت میں بھیجا گیا تھا ، چنانچہ آپ ﷺ نے کسی شخص کو ان کے پیچھے بھیجا اور انہیں دودھ پلایا جس سے انہوں نے پہچان لیا کہ آپ ان پر ناراض نہیں ۔ رواہ مسلم ۔

وَعَن عَائِشَة قَالَتْ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ وَكِلَانَا جُنُبٌ وَكَانَ يَأْمُرُنِي فَأَتَّزِرُ فَيُبَاشِرُنِي وَأَنَا حَائِضٌ وَكَانَ يُخْرِجُ رَأْسَهُ إِلَيَّ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فَأَغْسِلُهُ وَأَنَا حَائِض

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، میں اور نبی ﷺ ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے ، جبکہ ہم دونوں جنبی ہوتے تھے ، آپ مجھے حکم دیتے تو میں ازار پہن لیتی ، پھر آپ میرے ساتھ لیٹ جاتے جبکہ میں حیض سے ہوتی ، آپ اعتکاف کی حالت میں اپنا سر مبارک میری طرف کر دیتے ، تو میں اسے دھو دیتی حالانکہ میں حیض سے ہوتی تھی ۔ متفق علیہ ۔

وَعَنْهَا قَالَتْ: كُنْتُ أَشْرَبُ وَأَنَا حَائِضٌ ثُمَّ أُنَاوِلُهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعُ فَاهُ عَلَى مَوْضِعٍ فِيَّ فَيَشْرَبُ وَأَتَعَرَّقُ الْعَرْقَ وَأَنَا حَائِضٌ ثُمَّ أُنَاوِلُهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم فَيَضَع فَاه على مَوضِع فِي. رَوَاهُ مُسلم

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، میں حالت حیض میں کوئی چیز پیتی پھر میں اسے نبی ﷺ کو دے دیتی تو آپ اسی جگہ اپنا منہ لگاتے ، جہاں میں نے منہ لگایا تھا ۔ اور میں ہڈی والی بوٹی کھاتی جبکہ میں حیض سے ہوتی تھی ، پھر میں اسے نبی ﷺ کو دے دیتی تو آپ اسی جگہ منہ لگاتے جہاں میرا منہ لگا تھا ۔ رواہ مسلم ۔

وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يتكئ على حجري وَأَنا حَائِض ثمَّ يقْرَأ الْقُرْآن

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، نبی ﷺ میری گود میں ٹیک لگاتے ، اور قرآن حکیم کی تلاوت فرماتے حالانکہ میں اس وقت مخصوص ایام میں ہوتی تھی ۔ متفق علیہ ۔

وَعَنْهَا قَالَتْ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ» . فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ فَقَالَ: «إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يدك» . رَوَاهُ مُسلم

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، نبی ﷺ نے مجھے فرمایا :’’ مجھے مسجد سے چٹائی پکڑا دو ۔‘‘ میں نے عرض کیا ، میں حیض سے ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

وَعَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي مِرْطٍ بَعْضُهُ عَلَيَّ وَبَعْضُهُ عَلَيْهِ وَأَنا حَائِض

میمونہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ ایک اونی چادر میں نماز پڑھا کرتے تھے ، اس کا کچھ حصہ مجھ پر ہوتا اور کچھ آپ پر ہوتا ، جبکہ میں حیض سے تھی ۔ متفق علیہ ۔

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَتَى حَائِضًا أَوِ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا أَوْ كَاهِنًا فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ وَفِي رِوَايَتِهِمَا: «فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ فَقَدْ كَفَرَ» وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: لَا نَعْرِفُ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا من حَدِيث حَكِيم الْأَثْرَم عَن أبي تَيْمِية عَن أبي هُرَيْرَة

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے حائضہ سے جماع کیا یا عورت سے لواطت کی یا وہ کسی کاہن کے پاس گیا تو اس نے محمد ﷺ پر نازل کی گئی شریعت کا انکار کر دیا ۔‘‘ ترمذی ، ابن ماجہ ، دارمی ۔ حسن ۔ اور ابن ماجہ اور دارمی کی روایت میں ہے :’’ اگر اس نے اس (کاہن کی) بات کو سچا جانا تو بلاشبہ اس نے کفر کیا ۔‘‘ امام ترمذی نے فرمایا : ہم یہ حدیث صرف حکیم الاثرم عن ابی تمیمہ عن ابی ہریرہ کی سند سے جانتے ہیں ۔

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُول الله مَا تحل لِي مِنِ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ: «مَا فَوْقَ الْإِزَارِ وَالتَّعَفُّفُ عَنْ ذَلِكَ أَفْضَلُ» . رَوَاهُ رَزِينٌ وَقَالَ مُحْيِي السُّنَّةِ: إِسْنَادُهُ لَيْسَ بِقَوِيٍّ

معاذ بن جبل ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! جب میری اہلیہ حالت حیض میں ہو تو اس کی کیا چیز میرے لیے حلال ہے ؟ آپ نے فرمایا :’’ جو چیز ازار سے اوپر ہے ، لیکن اس سے بھی بچنا افضل ہے ۔‘‘ رزین نے اسے روایت کیا اور محی السنہ نے فرمایا : اس کی اسناد قوی نہیں ۔ ضعیف ۔

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا كَانَ دَمًا أَحْمَرَ فَدِينَارٌ وَإِذَا كَانَ دَمًا أَصْفَرَ فَنِصْفُ دِينَارٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

ابن عباس ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ نے فرمایا :’’ جب (حیض کا) خون سرخ ہو تو (جماع کرنے کی صورت میں) ایک دینار اور جب خون زرد ہو تو نصف دینار ۔‘‘ ضعیف ۔

عَن زيد بن أسلم قَالَ: أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا يَحِلُّ لِي مِنَ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَشُدُّ عَلَيْهَا إِزَارَهَا ثُمَّ شَأْنُكَ بِأَعْلَاهَا» . رَوَاهُ مَالِكٌ وَالدَّارِمِيُّ مُرْسلا

زید بن اسلم ؒ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ دریافت کرتے ہوئے عرض کیا : جب میری اہلیہ حالت حیض میں ہو تو اس کی کیا چیز میرے لیے حلال ہے ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اس کا ازار کس کر باندھ ، پھر اس سے اوپر کا حصہ تیرے لیے حلال ہے ۔‘‘ مالک اور دارمی نے مرسل روایت کیا ہے ۔ حسن ۔

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ إِذَا حِضْتُ نَزَلْتُ عَن الْمِثَال على الْحَصِير فَلم نقرب رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ ندن مِنْهُ حَتَّى نطهر. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، جب مجھے حیض آتا تو میں بستر سے چٹائی پر آ جاتی ، اور جب تک ہم پاک نہ ہو جاتیں ہم آپ ﷺ کے قریب نہ جاتیں ۔ ضعیف ۔