Ibn Abbas reported Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: If the people were given according to their claims, they would claim the lives of persons and their properties, but the oath must be taken by the defendant.
ابن جریج نے ابن ابی ملیکہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " اگر لوگوں کو ان کے دعووں کے مطابق دے دیا جائے تو بہت سے لوگ دوسروں کے خون اور ان کے اموال پر دعویٰ کرنے لگیں گے لیکن قسم مدعا علیہ پر ہے
Ibn 'Abbas reported that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) pronounced judgment on the basis of oath by the defendant.
افع بن عمر نے ابن ابی ملیکہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم مدعا علیہ پر ہونے کا فیصلہ کیا
Ibn 'Abbas reported that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) pronounced judgment on the basis of an oath and a witness (by the plaintiff).
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قسم اور ایک گواہ سے فیصلہ فرمایا ۔ ( یعنی ایک گواہ کی موجودگی میں مدعی کی قسم کو دوسرے گواہ کا قائم مقام بنایا