TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

استنجاء کے بعد شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مارنے کا بیان

Chapter 5 of پتھروں سے استنجا کرنے اور اس کے آداب کا بیان in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 5 of 5 · 2 Hadith
۔ (۵۴۸)۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ حَدَّثَنِیْ یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ ثَنَا سُفْیَانُ وَعَبْدُالرَّحْمٰنِ بْنُ مَہْدِیٍّ أَنَا سُفْیَانُ وَزَائِدَۃُ عَنْ مَنْصُوْرٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ سُفْیَانَ أَوْ سُفْیَانَ بْنِ الْحَکَمِ، قَالَ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ فِیْ حَدِیْثِہِ: رَأَیْتُُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَالَ وَتَوَضَّأَ وَنَضَحَ فَرْجَہَ بِالْمَائِ، وَقَالَ یَحْیٰی فِیْ حَدِیْثِہِ: اِنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَالَ وَنَضَحَ فَرْجَہَ (وَفِیْ لَفْظٍ: بَالَ ثُمَّ نَضَحَ فَرْجَہَ)۔ (مسند أحمد: ۲۳۸۶۳)
سیدنا حکم بن سفیان یا سفیان بن حکم ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو دیکھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے پیشاب کیا اور وضو کیا اور اپنی شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مارے۔ یحییٰ بن سعید کے الفاظ یہ تھے: بیشک نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے پیشاب کیا اور اپنی شرمگاہ پر چھینٹے مارے، ایک روایت میں ہے: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے پیشاب کیا اور پھر اپنی شرمگاہ پر چھینٹے مارے۔
Takhreej
(۵۴۸) تخریج: قال الالبانی: صحیح ۔ أخرجہ ابوداود: ۱۶۷، ۱۶۸، وابن ماجہ: ۴۶۱(انظر: ۲۳۴۶۹)
548
Sahih
۔ (۵۴۹) (وَمِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ)۔ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِیْفٍ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَالَ وَنَضَحَ فَرْجَہُ۔ (مسند أحمد:۲۳۶۱۴)
۔ (دوسری سند) بنوثقیف کے ایک آدمی کا باپ بیان کرتا ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے پیشاب کیا اور اپنی شرمگاہ پر چھینٹے مارے۔
Takhreej
(۵۴۹) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
Explanation
فوائد:… حضرت زید بن حارثہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: ((أَتَاہُ جِبْرِیْلُ عَلَیْہِ السَّلَامُ فِيْ أَوَّلِ مَا أُوْحِيَ إِلَیْہِ، فَعَلَّمَہٗ الْوُضُوْئَ وَالصَّلَاۃَ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنَ الْوُضُوْئِ، أَخَذَ غُرْفَۃً مِنْ مَّائٍ فَنَضَحَ بِھَا فَرْجَہٗ۔))… آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی طرف وحی کے ابتدائی زمانے میں جبریل آئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو وضو اور نماز کی تعلیم دی، جب وہ وضو سے فارغ ہوئے تو پانی کا ایک چلو لیا اور اسے اپنی شرمگاہ پر چھڑک دیا۔ (ابن ماجہ :۱/۱۷۲ـ ۱۷۳، صحیحہ: ۸۴۱)معلوم ہوا کہ وضو کے بعد پانی کا ایک چلو شرمگاہ پر چھڑک دینا چاہیے۔
549
Sahih