TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

پتھروں سے استنجا کرنے اور اس کے آداب کا بیان - پتھروں سے استنجا کرنے اور اس کے آداب کا بیان - Book 10 of Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Book 10 of Musnad Ahmad, with 5 chapters and 32 Hadith. Read them below, or pick a chapter from the list to narrow it down.

32 Hadith · 5 Chapters
فصل اوّل: اس کے آداب کے بارے میں
۔ (۵۱۸)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((مَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْیُوْتِرْ، وَمَنْ فَعَلَ فقَدْ أَحْسَنَ وَمَنْ لَا فَلَا حَرَجَ۔)) (مسند أحمد: ۸۸۲۵)
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جوپتھروں کے ساتھ استنجا کرے، وہ طاق پتھر استعمال کرے اور جس نے ایسا کیا، اس نے اچھا کیا اور جس نے ایسا نہ کیا تو کوئی حرج نہیں۔
Takhreej
(۵۱۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف حصین الحمیری ولجھالۃ ابی سعد الخیر ۔ أخرجہ ابوداود: ۳۵، وابن ماجہ: ۳۳۷، ۳۳۸ (انظر: ۸۸۳۸)
518
Zaeef
فصل اوّل: اس کے آداب کے بارے میں
۔ (۵۱۹)۔وَعَنْہُ أَیْضًا أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ تَوَضَّأَ فَلْیَنْثُرْ وَمَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْیُوْتِرْ۔)) (مسند أحمد: ۷۲۲۰)
سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جو وضو کرے تو وہ ناک جھاڑے اور جو پتھروں سے استنجاء کرے، وہ طاق پتھر استعمال کرے۔
Takhreej
(۵۱۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۳۷ (انظر: ۷۲۲۱)
519
Sahih
فصل اوّل: اس کے آداب کے بارے میں
۔ (۵۲۰)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((اِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُکُمْ فَلْیُوْتِرْ۔)) (مسند أحمد: ۱۴۱۷۴)
سیدنا جابر بن عبد اللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جب کوئی پتھروں سے استنجا کرے تو طاق استعمال کرے۔
Takhreej
(۵۲۰) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۳۹(انظر: ۱۴۱۲۸)
Explanation
فوائد:…اس باب کی احادیث سے معلوم ہوا کہ پتھروں سے استنجا کرنے کی صورت میں ان کی تعداد طاق ہونی چاہیے، مزید وضاحت اگلے باب میں آ رہی ہے۔
520
Sahih
تین پتھروں سے کم پر اکتفا کرنے سے نہی کا بیان
۔ (۵۲۱)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ یَزِیْدَ عَنْ سَلْمَانَ الْفَاِرسیِّؓ قَالَ: قَالَ لَہُ الْمُشْرِکُوْنَ: اِنَّا نَرٰی صَاحِبَکُمْ یُعَلِّمُکُمْ حَتّٰی یُعَلِّمَکُمُ الْخِرَائَ ۃَ، قَالَ: أَجَلْ، اِنَّہُ یَنْہَانَا أَنْ یَسْتَنْجِیَ أَحَدُنَا بِیَمِیْنِہِ أَوْ یَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃَ وَیَنْہَانَا عَنِ الرَّوْثِ وَالْعِظَامِ وَقَالَ: ((لَا یَسْتَنْجِیْ أَحَدُکُمْ بِدُوْنِ ثَلَاثَۃِ أَحْجَارٍ۔)) (مسند أحمد: ۲۴۱۰۹)
سیدنا سلمان فارسی ؓ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ مشرکوں نے ان سے مذاق کرتے ہوئے کہا: ہم دیکھتے ہیں کہ تمہارا نبی تو تمہیں قضائے حاجت کے آداب کی بھی تعلیم دیتا ہے، انھوں نے آگے سے کہا: جی بالکل، بیشک آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے ہمیں منع کیا ہے کہ کوئی آدمی دائیں ہاتھ سے استنجا کرے یا قبلہ رخ ہو کو قضائے حاجت کرے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے ہمیں لید اور ہڈی سے استنجا کرنے سے منع کیا ہے، نیز آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: کوئی آدمی تین پتھروں سے کم سے استنجا نہ کرے۔
Takhreej
(۵۲۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۶۲ (انظر: ۲۳۷۰۸)
521
Sahih
تین پتھروں سے کم پر اکتفا کرنے سے نہی کا بیان
۔ (۵۲۲)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((اِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُکُمْ فَلْیَسْتَجْمِرْ ثَلَاثًا۔)) (مسند أحمد: ۱۵۳۷۰)
سیدنا جابر بن عبد اللہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی پتھروں سے استنجا کرے تو وہ تین پتھر استعمال کرے۔
Takhreej
(۵۲۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۳۹ (انظر: ۱۵۲۹۶)
522
Sahih
تین پتھروں سے کم پر اکتفا کرنے سے نہی کا بیان
۔ (۵۲۳)۔عَنْ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِیِّؓ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَکَرَ الْاِسْتِطَابَۃَ، (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: الْاِسْتِنْجَائَ) فَقَالَ: ((ثَلَاثَۃُ أَحْجَارٍِ لَیْسَ فِیْھَا رَجِیْعٌ)) (مسند أحمد: ۲۲۲۰۵)
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاریؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے استنجے کا ذکر کیا اور فرمایا: تین پتھر ہوں اور ان میں لید نہ ہو۔
Takhreej
(۵۲۳) تخریج: صحیح لغیرہ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۳۱۵ (انظر: ۲۱۸۶۱)
523
Sahih
تین پتھروں سے کم پر اکتفا کرنے سے نہی کا بیان
۔ (۵۲۴)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((اِذَا ذَہَبَ أَحَدُکُمْ لِلْحَاجَۃِ فَلْیَسْتَطِبْ بِثَلَاثَۃِ أَحْجَارٍ فَاِنَّہَا تُجْزِئُہُ۔)) (مسند أحمد: ۲۵۲۸۰)
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی قضائے حاجت کے لیے جائے تو وہ تین پتھروں سے استنجا کیا کرے، پس بیشک یہ اس کو کفایت کریں گے۔
Takhreej
(۵۲۴) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ۔ أخرجہ ابوداود: ۴۰، والنسائی: ۱/ ۴۱ (انظر: ۲۴۷۷۱)
524
Sahih
تین پتھروں سے کم پر اکتفا کرنے سے نہی کا بیان
۔ (۵۲۵)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّمَا أَنَا لَکُمْ مِثْلُ الْوَالِدِ أُعَلِّمُکُمْ، فَاِذَا أَتٰی أَحَدُکُمُ الْخَلَائَ فَلَا تَسْتَقْبِلُوْہَا وَلَا تَسْتَدْبِرُوْہَا وَلَا یَسْتَنْجِیْ أَحَدُکُمْ بِدُوْنِ ثَلَاثَۃِ أَحْجَارٍ۔)) (مسند أحمد: ۷۴۰۳)
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: میں تمہارے لیے والد کی طرح ہوں اور تمہیں اسی طرح تعلیم دیتا ہوں، پس جب کوئی آدمی قضائے حاجت کے لیے جائے تو نہ وہ قبلہ کی طرف منہ کرے اور نہ پیٹھ کرے اور کوئی آدمی تین پتھروں سے کم سے استنجا نہ کرے۔
Takhreej
(۵۲۵) تخریج: اسنادہ قوی۔ أخرجہ ابوداود: ۸، وابن ماجہ: ۳۱۲، وأخرجہ مختصرا مسلم: ۲۶۵ (انظر: ۷۴۰۹)
Explanation
فوائد:…ان احادیث میں واضح طور پر تین پتھروں سے کم پر اکتفا کرنے سے منع کیا گیا ہے، اگر اس سے زیادہ پتھروں کی ضرورت پڑے تو بھی طاق کا خیال رکھا جائے۔ امام احمد اور امام شافعی نے کم از کم تین پتھروں کو واجب قرار دیا ہے۔ امام ابو حنیفہ اور امام مالک نے اس لحاظ سے عدد کا کوئی اعتبار نہیں کیا، البتہ طاق تعداد کا خیال رکھا ہے، وہ ایک ہو یا تین، لیکن ان احادیث ِ مبارکہ سے ان کی رائے کی تائید نہیں ہوتی۔
525
Sahih
ان چیزوں کا بیان جن سے استنجا کرنا جائز ہے اور جن سے ناجائز ہے
۔ (۵۲۶)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍؓ قَالَ: خَرَجَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِحَاجَتِہِ فَقَالَ: ((الْتَمِسْ لِیْ ثَـلَاثَۃَ أَحْجَارٍ۔)) قَالَ: فَأَتَیْتُہُ بِحَجَرَیْنِ وَرَوْثَۃٍ، قَالَ: فَأَخَذَ الْحَجَرَیْنِ وَأَلْقَی الرَّوْثَۃَ وَقَالَ: ((اِنَّہَا رِکْسٌ۔)) (مسند أحمد: ۳۹۶۶)
سیدنا عبد اللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ قضائے حاجت کے لیے نکلے اور فرمایا: میرے لیے تین پتھر تلاش کر کے لاؤ۔ پس میں دو پتھر اور ایک لید لے کر آیا، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے دو پتھر لے لیے اور لید پھینک دی اور فرمایا: یہ گندی ہے۔
Takhreej
(۵۲۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۵۶(انظر: ۳۹۶۶)
Explanation
فوائد:…اس حدیث سے یہ استدلال نہیں کیا جا سکتا ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے دو پتھروں کے ساتھ استنجا کیا تھا، کیونکہ مسند احمد کی ایک روایت میں یہ زیادتی ہے: ((اِئْتِنِیْ بِحَجَرٍ۔)) … ایک پتھر اور لے آ۔
526
Sahih
ان چیزوں کا بیان جن سے استنجا کرنا جائز ہے اور جن سے ناجائز ہے
۔ (۵۲۷)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)۔ فَقَالَ: ((اِئْتِنِیْ بِشَیْئٍ أَسْتَنْجِیْ بِہِ وَلَا تُقْرِبْنِیْ حَائِلًا وَلَا رَجِیْعًا)) (مسند أحمد: ۴۰۵۳)
۔ (دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: میرے لیے کوئی ایسی چیز لے آؤ، جس سے میں استنجا کروں اور کسی بوسیدہ ہڈی اور لید کو میرے قریب نہ کرو۔
Takhreej
(۵۲۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف لیث بن ابی سلیم، لکنہ لہ شواہد صحیحۃ (انظر: ۴۰۵۳)
Explanation
فوائد:… حَائِل کا معنی بدل جانے والی چیز ہے، یہاں اس سے مراد وہ ہڈی ہے، جو اصلی حالت سے تبدیل ہو کر بوسیدہ ہو چکی ہو۔
527
Zaeef
ان چیزوں کا بیان جن سے استنجا کرنا جائز ہے اور جن سے ناجائز ہے
۔ (۵۲۸)۔ وَعَنْہُ أَیْضًا، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَتَاہُ لَیْلَۃَ الْجِنِّ وَمَعَہُ عَظْمٌ حَائِلٌ وَبَعْرَۃٌ وَفَحْمَۃٌ فَقَالَ: ((لَاتَسْتَنْجِیَنَّ بِشَیْئٍ مِنْ ہٰذَا، اِذَا خَرَجْتَ اِلَی الْخَلَائِ۔)) (مسند أحمد: ۴۳۷۵)
سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ جنوں والی رات کو ان کے پاس آئے، جبکہ ان کے پاس بوسیدہ ہو جانے والی ہڈی، اونٹ کی مینگنی اور کوئلے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جب تو قضائے حاجت کے لیے جائے تو ان میں سے کسی چیز سے استنجا نہیں کرنا۔
Takhreej
(۵۲۸) تخریج: صحیح ۔ أخرجہ ابوداود: ۳۹ (انظر: ۴۳۷۵)
528
Sahih
ان چیزوں کا بیان جن سے استنجا کرنا جائز ہے اور جن سے ناجائز ہے
۔ (۵۲۹)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِؓ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی أَنْ یَسْتَنْجِیَ بِبَعْرَۃٍ أَوْ بِعَظْمٍ۔ (مسند أحمد: ۱۴۶۶۸)
سیدنا جابر بن عبداللہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے اس سے منع فرمایا ہے کہ آدمی اونٹ کی مینگنی یا ہڈی کے ساتھ استنجا کرے۔
Takhreej
(۵۲۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۶۳ (انظر: ۱۴۶۱۳)
529
Sahih
ان چیزوں کا بیان جن سے استنجا کرنا جائز ہے اور جن سے ناجائز ہے
۔ (۵۳۰)۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا اِسْمَاعِیْلُ اَنَا دَاوُدُ وَابْنُ أَبِیْ زَائِدَۃَ الْمَعْنٰی، قَالَا: ثَنَا دَاوُدُ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ عَلْقَمَۃَ قَالَ: قُلْتُ لِاِبْنِ مَسْعُوْدٍ(ؓ): ھَلْ صَحِبَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَیْلَۃَ الْجِنِّ مِنْکُمْ أَحَدٌ؟ فَقَالَ: مَا صَحِبَہُ مِنَّا أَحَدٌ وَلَکِنَّا قَدْ فَقَدْنَاہُ ذَاتَ لَیْلَۃٍ، فَقُلْنَا: اُغْتِیْلَ؟ اُسْتُطِیْرَ؟ مَا فَعَلَ؟ قَالَ: فَبِتْنَا بِشَرِّ لَیْلَۃٍ بَاتَ بِہَا قَوْمٌ، فَلَمَّا کَانَ فِیْ وَجْہِ الصُّبْحِِ أَوْ قَالَ: فِی السَّحَرِ اِذَا نَحْنُ بِہِ یَجِیْئُ مِنْ قِبَلِ حِرَائَ، فَقُلْنَا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! فَذَکَرُوْا الَّذِیْ کَانُوْافِیْہِ فَقَالَ: ((اِنَّہُ أَتَانِیْ دَاعِیْ الْجِنِّ فَأَتَیْتُہُمْ فَقَرَأْتُ عَلَیْہِمْ۔)) قَالَ: فَانْطَلَقَ بِنَا فَأَرَانِیْ آثَارَہُمْ وَآثَارَ نِیْرَانِہِمْ، قَالَ: وقَالَ الشَّعْبِیُّ: سَأَلُوْہُ الزَّادَ، قَالَ ابْنُ أَبِی الزَّائِدَۃَ: قَالَ عَامِرٌ: فَسَأَلُوْہُ لَیْلَتَئِذٍالزَّادَ وَکَانُوْا مِنْ جِنِّ الْجَزِیْرَۃِ فَقَالَ: ((کُلُّ عَظْمٍ ذُکِرَ اسْمُ اللّٰہِ عَلَیْہِ یَقَعُ فِیْ أَیْدِیْکُمْ أَوْفَرَمَا کَانَ عَلَیْہِ لَحْمًا، وَکُلُّ بَعْرَۃٍ أَوْ رَوْثَۃٍ عَلَفٌ لِدَوَابِّکُمْ، فَلَا تَسْتَنْجُوْا بِہِمَا فَاِنَّہَا زَادُ اِخْوَانِکُمْ مِنَ الْجِنِّ)) (مسند أحمد: ۴۱۴۹)
علقمہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبد اللہ بن مسعود ؓ سے کہا: کیا جنّوں والی رات کو تم میں سے کوئی آدمی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے ساتھ تھا؟ انھوں نے کہا: ہم میں سے کوئی بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے ساتھ نہیں تھا، ہوا یوں کہ ہم نے ایک رات رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو گم پایا، ہم نے کہا: کیا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو مخفی انداز میں قتل کر دیا گیا ہے؟ کیاآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو کہیں لے جایا گیا ہے؟ آخر ہوا کیا ہے؟ ہم نے انتہائی بدترین رات گزاری، جب صبح سے پہلے کا یا سحری کا وقت تھا تو ہم نے اچانک آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو غارِ حراء کی طرف سے آتے ہوئے دیکھا، ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول!، پھر ہم نے ساری بات بتلائی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جنّوں کا داعی میرے پاس آیا، اس لیے میں ان کے پاس چلا گیا اور ان پرقرآن مجید کی تلاوت کی۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ہمیں لے کر گئے اور ان کے اور ان کی آگ کے نشانات دکھائے۔ وہ جزیرۂ عرب کے جنّوں میں سے تھے اور انھوں نے اس رات کو اپنے زاد کے بارے میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے سوال کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: ہر ہڈی جس پر اللہ تعالی کا نام لیا گیا ہو، تمہارے ہاتھ ایسی حالت میں لگے گی کہ اس پر بہت زیادہ گوشت ہو گا، (وہ تمہارا زاد ہے) اور ہر مینگنی اور لید تمہارے چوپائیوں کا چارہ ہے، پس تم لوگ ان دو چیزوں سے استنجا نہ کیا کرو، کیونکہ یہ چیزیں تمہارے جن بھائیوں کا زاد ہیں۔
Takhreej
(۵۳۰) تخریج: أخرجہ مسلم: ۴۵۰ (انظر: ۴۱۴۹)
Explanation
فوائد:…معلوم ہوا کہ ان چیزوں سے استنجا کرنا منع ہے: ہڈی، مینگنی، لید، گوبر، کوئلہ ۔ ہر خوب گوشت دار ہڈی، اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ پھر اس ہڈی پر گوشت پیدا کر دیتا ہے، جو جنات کھاتے ہیں، باقی مینگنی اور لید کو مطلق طور پر جنوں کے چوپائیوں کی خوراک قرار دیا گیا۔صحیح بخاری میں سیدناابوہریرہؓ سے مروی روایت میں ہے ، وہ کہتے ہیں: جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ قضائے حاجت سے فارغ ہوئے تو میں نے کہا: ہڈی اور لید سے استنجا نہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: ((ھُمَا مِنْ طَعَامِ الْجِنِّ وَاَنَّہٗ قَدْ اَتَانِیْ وَفْدُ جِنِّ نَصِیْبِیْن، وَنِعْمَ الْجِنُّ، فَسَاَلُوْنِیَ الزَّادَ، فَدَعَوْتُ اللّٰہَ لَھُمْ اَنْ لَّا یَمُرُّوْا بِعَظْمٍ وَلَا بِرَوْثَۃٍ اِلَّا وَجَدُوْا عَلَیْھَا طَعَامًا۔)) … یہ دو چیزیں جنوں کے کھانے سے ہیں، میرے پاس نصیبین کے جنوں کا وفد آیا تھا، یہ بہترین جن تھے، اور انھوں نے مجھ سے زاد کے بارے میں سوال کیا، پس میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یہ جس ہڈی اور لید کے پاس سے گزریں، اس پر کھانا پائیں۔ ان روایات سے معلوم ہوا کہ ہڈی، لید اور مینگنی، یہ چیزیں جنوں اور ان کے چوپائیوں کی خوراک نہیں ہیں، بلکہ ان کے اوپر ان کی خوراک پڑی ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ اس خوراک کی کیا شکل ہوتی ہے اور وہ اِن چیزوں سے کیسے مستفید ہوتے ہیں، ایک عالم کہا کرتے تھے کہ جن لطیف مخلوق ہیں، وہ ان چیزوں کو سونگ کر ان سے خوراک حاصل کرتے ہیں۔ واللہ اعلم
530
Sahih
ان چیزوں کا بیان جن سے استنجا کرنا جائز ہے اور جن سے ناجائز ہے
۔ (۵۳۱)۔ عَنْ أَبِیْ قَتَادَۃَؓ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی أَنْ یَتَنَفَّسَ فِی الْاِنَائِ أَوْ یَمَسَّ ذَکَرَہُ بِیَمِیْنِہِ أَوْ یَسْتَطِیْبَ بِیَمِیْنِہِ)) (مسند أحمد:۲۲۸۸۹)
سیدنا ابو قتادہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌نے اس سے منع فرمایا کہ آدمی برتن میں سانس لے یا دائیں ہاتھ سے عضو ِ تناسل کو چھوئے یا دائیں ہاتھ سے استنجا کرے۔
Takhreej
(۵۳۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۵۳، ومسلم: ۲۶۷(انظر: ۲۲۵۲۲)
Explanation
فوائد:…اس حدیث کی فقہ یہ ہے کہ حتی الوسع ہر صورت میں دائیں ہاتھ کو شرمگاہ پر لگنے سے بچایا جائے، کیونکہ قضائے حاجت اور استنجا کے دوران دائیں ہاتھ کی ضرورت پڑ سکتی تھی، لیکن اس کے باوجود ایسا کرنے سے منع کر دیا گیا۔
531
Sahih
ان چیزوں کا بیان جن سے استنجا کرنا جائز ہے اور جن سے ناجائز ہے
۔ (۵۳۲)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: کَانَ یَدُ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْیُسْرٰی لِخَلَائِہِ وَمَا کَانَ مِنْ أَذًی وَکَانَتِ الْیُمْنٰی لِوُضُوْئِہِ وَلِمَطْعَمِہِ۔ (مسند أحمد: ۲۶۸۱۵)
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا بایاں ہاتھ استنجا اور دوسری مکروہ چیزوں کے لیے تھا اور دایاں ہاتھ وضو کے لیے اور کھانا کھانے کے لیے تھا۔
Takhreej
(۵۳۲) تخریج: حدیث حسن بطرقہ وشواہدہ۔ أخرجہ ابوداود: ۳۳ (انظر: ۲۶۲۸۵)
532
Sahih
ان چیزوں کا بیان جن سے استنجا کرنا جائز ہے اور جن سے ناجائز ہے
۔ (۵۳۳)۔عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍؓ قَالَ: مَا مَسَسْتُ فَرْجِیْ بِیَمِیْنِیْ مُنْذُ بَایَعْتُ بِہَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم۔ (مسند أحمد: ۲۰۱۸۵)
سیدنا عمران بن حصینؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے جب سے دائیں ہاتھ سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی بیعت کی، اس وقت سے اس کو اپنی شرم گاہ پر نہیں لگایا۔
Takhreej
(۵۳۳) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم ۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۱۸/ ۱۹۲، والحاکم: ۳/ ۴۷۲ (انظر: ۱۹۹۴۳)
533
Sahih
ان چیزوں کا بیان جن سے استنجا کرنا جائز ہے اور جن سے ناجائز ہے
۔ (۵۳۴)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَدْخُلُ الْخَلَائَ فَأَحْمِلُ أَنَا وَغُلَامٌ نَحْوِیْ اِدَاوَۃً مِنْ مَائٍ وَعَنَزَۃً فَیَسْتَنْجِیْ بِالْمَائِ۔ (مسند أحمد: ۱۲۷۸۴)
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو میں اور میری طرح کا ایک لڑکا پانی کا برتن اور برچھی اٹھاتے، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ پانی سے استنجا کرتے تھے۔
Takhreej
(۵۳۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۵۲، ومسلم: ۲۷۱ (انظر: ۱۲۷۵۴)
Explanation
فوائد:…چمڑے کے چھوٹے سے برتن کو اِدَاوَۃ کہتے ہیں۔
534
Sahih
ان چیزوں کا بیان جن سے استنجا کرنا جائز ہے اور جن سے ناجائز ہے
۔ (۵۳۵)۔وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا تَبَرَّزَ لِحَاجَتِہِ أَتَیْتُہُ بِمَائٍ فَیَغْسِلُ بِہٖ۔ (مسند أحمد: ۱۲۱۲۴)
سیدنا انسؓ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ جب قضائے حاجت کے لیے جاتے تھے تو میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے پاس پانی لاتا تھا، اس کے ذریعے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ استنجا کرتے تھے۔
Takhreej
(۵۳۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۱۷، ومسلم: ۲۷۱ (انظر: ۱۲۱۰۰)
535
Sahih
ان چیزوں کا بیان جن سے استنجا کرنا جائز ہے اور جن سے ناجائز ہے
۔ (۵۳۶)۔وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃؓ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْخَلَائَ فَاَتَیْتُہٗ بِتَوْرٍ فِیْہِ مَائٌ فَاسْتَنْجٰی، ثُمَّ مَسَحَ بِیَدِہٖ فِیْ الْاَرْضِ ثُمَّ غَسَلَھَا، ثُمَّ أَتَیْتُہُ بِتَوْرٍ آخَرَ فَتَوَضَّأَ بِہِ۔ (مسند أحمد: ۸۰۹۰)
سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ بیت الخلاء میں میں داخل ہوئے تو میں ایک برتن لایا، اس میں پانی تھا، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے اس سے استنجا کیا، اس کے بعد اپنے ہاتھ کو زمین پر رگڑا اور پھر دھو دیا، پھر میں ایک اور برتن لے کر آیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے اس سے وضو کیا۔
Takhreej
(۵۳۶) تخریج: اسنادہ ضعیف ، شریک بن عبد اللہ النخعی سییء الحفظ۔أخرجہ ابوداود: ۴۵، وابن ماجہ: ۳۵۸، والنسائی: ۱/ ۴۵ (انظر: ۸۱۰۴)
Explanation
فوائد:…تَوْر: یہ تانبے یا پتھر سے بنا ہوا برتن ہوتا ہے، اس کو کھانے پینے اور وضو کے لیے بنایا جاتا ہے۔
536
Zaeef
ان چیزوں کا بیان جن سے استنجا کرنا جائز ہے اور جن سے ناجائز ہے
۔ (۵۳۷)۔ وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا دَخَلَ الْخَلَائَ دَعَا بِمَائٍ فَاسْتَنْجَی ثُمَّ مَسَحَ بِیَدِہِ عَلَی الْاََرْضِ ثُمَّ تَوَضَّأَ۔ (مسند أحمد: ۹۸۶۱)
سیدنا ابو ہریرہؓ سے یہ بھی مروی ہے کہ نبی کریم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو پانی طلب کرتے اور اس کے ساتھ استنجا کرتے، پھر اپنے ہاتھ کو زمین پر رگڑتے اور پھر وضو کرتے تھے۔
Takhreej
(۵۳۷) تخریج: انظر الحدیث السابق
537
Zaeef